• July 14, 2020

حکومت کی عملداری ہر شعبے میں نہ ہونے کے برابر ہے،عزیز الرحمن چن

لاہور (ہم صفیر نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکومت کی عملداری ہر شعبے میں نہ ہونے کے برابر ہے اس وقت پچاس فیصد سے بھی زائد ادویات زائد المیعاد فروخت ہو رہی ہیں۔ ادویات پر میعاد کے حوالے سے جو تاریخ لکھی ہوتی ہے اس کا پڑھنا انتہائی مشکل ہوتا ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں ادویات زائد المیعاد ہو جانے کے باوجود ان کی فروخت بند کرنے میں ناکام نظر آتی ہے مارکیٹ میں صرف ایسی ہی ادویات نہیں،بلکہ جعلی دوائیں بھی فروخت ہوتی ہیں اور اس کی وجہ سے کئی اموات بھی ہوئیں،مریض صحت یاب ہونے کی بجائے جاں بحق بھی ہو جاتے ہیں۔ ہسپتالوں میں جعلی یا زائد المیعاد انجکشنوں کی وجہ سے ہونے والی اموات کے نتیجے میں کئی بار مریضوں کے عزیز و اقارب اور ڈاکٹروں کے درمیان جھگڑے بھی ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جعلی ادویات بنانے والے اور معیاد گزر جانے والی ادویات کو ضائع یا واپس نہ کرنے والے بھی سماج دشمن لوگ ہیں،جو انسانی جانوں اور صحت کے در پے رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت ان مسائل پر ہمہ گیر پہلوؤں سے غور کر کے ٹھوس اقدامات کرے۔

Read Previous

قومی خزانہ لوٹ کر فرار ہونیوالوں کیلئے احتجاج کرنیوالے عقل کے اندھے ہیں‘مومنہ وحید

Read Next

انڈیا میں مسلمانو ں کا قتل عام امت مسلمہ کیلئے لمحہ فکر یہ ہے: خالد آرائیں

%d bloggers like this: