• April 1, 2020

کراچی میں 12 مشتبہ افراد کو کورونا وائرس سے کلیئر قرار

کراچی(ہم صفیر نیوز)کراچی میں 12 مشتبہ افراد کو کورونا وائرس سے کلیئر قرار دے دیا گیا۔ترجمان محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ مزید کسی مریض میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت نہیں آیا۔ادھر صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ 15 جنوری کے بعد 13 ہزار سے زائد افراد تفتان سے پاکستان آئے ان افراد کے بچے بھی اسکول جاتے ہوں گے اس لیے کوئی رسک نہیں لینا چاہتے۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے اب تک 4 کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد مرکزی اور صوبائی حکومتوں نے حفاظتی اقدامات سخت کردیے۔

Read Previous

آئندہ مہنگائی کی شرح میں کمی کے واضح امکانات ہیں، رضا باقر

Read Next

سندھ حکومت نے گندم کی امدادی قیمت کا تعین کرلیا

%d bloggers like this: