• April 1, 2020

پی ایس ایل 5،سیمی کاآرام دیئے جانے پرڈھکے چھپے الفاظ میں شکوہ

لاہور(ہم صفیر نیوز)سابق پی ایس ایل چیمپئن پشاور زلمی نے کراچی کنگز سے میچ میں کپتان ڈیرن سیمی کو ہی آرام دے دیا، ویسٹ انڈین کرکٹر نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر ڈھکے چھپے الفاظ میں شکوہ بھی کردیا۔ گزشتہ روز راولپنڈی میں ٹیم کی قیادت وہاب ریاض نے کی، پاکستانیوں میں بے پناہ مقبول آل رانڈر کومیدان میں نہ اترنے کے فیصلے پر شائقین کو مایوسی بھی ہوئی۔یاد رہے کہ پشاور زلمی کے پرستاروں کی بڑی تعداد خیبر پختونخوا سے بسوں میں سوار ہوکر راولپنڈی پہنچی تھی لیکن ڈیرن سیمی کو ایکشن میں نہیں دیکھ پائی،کچھ صارفین کی جانب سے دعوی کیا جا رہا ہے کہ ڈیرن سیمی رواں پی ایس ایل کے دوران کوئی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، جس کی وجہ سے ان کی ٹیم کی مجموعی کارکردگی بھی متاثر ہوئی ہے اس لیے ممکنہ طور پر اسی وجہ سے انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب ڈیرن سیمی نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر معنی خیز جملہ لکھا کہ میں نے سیکھا کہ آپ اس وقت تک ہی اہم ہوتے ہیں جب تک اپنا کردار ادا کرلیں۔یاد رہے کہ پاکستان کے صدر عارف علوی نے کہا تھا کہ ڈیرن سیمی کو ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ واپس لانے میں اہم کردار ادا کرنے پر23 مارچ کو اعزازی شہریت دینے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے سب سے بڑے سول ایوارڈ کے نوازا جائے گا۔

Read Previous

ایئرپورٹ پر کسی نے”دو ٹکے کی عورت“ نہیں کہا، عائزہ خان

Read Next

کترینہ کیف نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز افشاء کردیا

%d bloggers like this: