• April 1, 2020

کترینہ کیف نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز افشاء کردیا

ممبئی (ہم صفیر نیوز)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی خوبصورتی اور اداکاری کے بل بوتے پر کروڑوں لوگوں کو اپنا گرویدہ کیا ہے، ان کی فٹنس کو دیکھ کر لوگ رشک کرتے ہیں لیکن اب انہوں نے اپنی فٹنس کا راز بتادیا ہے۔کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فٹنس کو بہت زیادہ توجہ دیتی ہیں اور اپنا فٹنس پلان خود تیار کرتی ہیں، میں ہفتے کے 7 دن ورک آٹ کرتی ہوں، میں روزانہ ایک سے 3 گھنٹے تک ورزش کرتی ہوں۔کترینہ کیف کے مطابق انہیں اپنے آپ کو چیلنج کرنا اچھا لگتا ہے اس لیے وہ اپنا ورک آٹ پلان خود تیار کرتی ہیں جس میں پش اپس، سکواٹس اور دیگر مشقیں کرتی ہیں۔وہ یوگا کے ساتھ ویٹ لفٹنگ اور دوسری ورزشیں بھی کرتی ہیں۔کترینہ کیف نے بتایا کہ وہ خود کو فٹ رکھنے کیلئے 3 قسم کے کھانوں سے پرہیز کرتی ہیں، وہ گلوٹن، ریفائنڈ شوگر اور ڈیری پراڈکٹس سے دور رہتی ہیں، وہ صبح اٹھ کر گرم پانی کے 4 گلاس پیتی ہیں اور ہر 2 گھنٹے بعد ابلی ہوئی سبزیاں اور پھل کھاتی ہیں۔

Read Previous

پی ایس ایل 5،سیمی کاآرام دیئے جانے پرڈھکے چھپے الفاظ میں شکوہ

Read Next

کراچی آرٹس کونسل کی جانب سے”فرسٹ وومن کانفرنس“ کے انعقاد کا اعلان

%d bloggers like this: