• April 1, 2020

فلم سیٹس اب خواتین کے لیے زیادہ محفوظ ہیں: کاجول

ممبئی (ہم صفیر نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ فلم سیٹس اب خواتین کے لیے زیادہ محفوظ ہیں۔ ایک بھارتی جریدے کو ایک انٹرویو میں کاجول کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں کو خود اپنے کردار کا جائزہ لینا چاہیے اور کام کے لیے صحت مند ماحول پیدا کرنا چاہیے۔ کاجول کا کہنا تھا کہ آج کل فلم سیٹس خواتین کے لیے بالکل محفوظ ہیں۔ کاجول نے کہا کہ فلم سیٹ پر ہونے والی سرگرمیاں سب کے علم میں ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیشتر پروڈکشن ہاسز اور دیگر نے ہراسگی جیسے واقعات سے متعلق شکایات سننے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ ان کے مطابق سیٹ ہر ہونے والے واقعات کو اب پوشیدہ رکھنا ممکن نہیں۔ کاجول نے اس بات پر بھی زور دیا کہ انسان کو خود بھی اپنی حرکتوں پر چیک رکھنا چاہیے۔

Read Previous

وزیراعظم سے ڈیرن سیمی، ہاشم آملہ اور جاوید آفریدی کی ملاقات

Read Next

روہڑی : بکریوں کے باڑے سے نوجوان کی گولیاں لگی نعش برآمد

%d bloggers like this: