• May 27, 2020

سکھر:ملک و قوم کی ترقی کیلئے تعلیم کا فروغ بہت ضروری ہے:ملک رضوان

سکھر(ہم صفیر نیوز )ایجوکیشن ٹاسک فورس ضلع سکھر کے چیئرمین و ملک فلاحی جماعت کے بانی ملک محمد رضوان الحق نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی ترقی کیلئے تعلیم کا فروغ بہت ضروری ہے والدین اپنے بچوں کو جدید دور کے مطابق تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں،تعلیم کے فروغ کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنیکی ضرورت ہے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بدولت آج دنیا تیزی کے ساتھ ترقی کررہی ہے تعلیم کے میدان میں ہمیں دنیا کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تعمیر سے تعبیر کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سیمینار میں اساتذہ کرام، شہریوں سمیت ایم ڈبیلو آر، او پاکستان کے ممبران نے بھی شرکت کی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ملک محمد رضوان الحق نے مزید کہا کہ سندھ میں تعلیم کی صورتحال بہت خراب ہے ہزاروں کی تعداد میں اسکول بند پڑے ہیں اساتذہ کرام کی کمی ہے ایجوکیشن ٹاسک فورس کے ممبران نے ضلع بھر کے اسکولوں کے دورے کرکے وہاں موجود اسٹاف، طلبہ و طالبات سے معلومات حاصل کرکے رپورٹ مرتب کی ہے دیہی اور شہری علاقوں میں اسکولوں کی حالت اچھی نہیں ہے عمارتیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں بچوں اور اساتذہ کرام کیلئے فرنیچر تک نہیں ہے انہوں نے کہا کہ شرح خونداگی میں اضافہ کے ساتھ سندھ اور وفاقی حکومتوں کو اسکول، کالجز کی حالت زار کو بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنیکی ضرورت ہے۔

Read Previous

مردوں کی عورت کے بارے میں منفی سوچ معاشرے کی تنز لی کاباعث ہے: مہناز رحمان

Read Next

ڈبلیو ایچ او کا کورونا کیخلاف مزید سخت اقدامات کرنے پر زور

%d bloggers like this: