• May 27, 2020

ایک ماڈل نظام کے زریعے اس دن کو مسلمان عورت کی شان و شوکت کا دن منائیں:عطیہ نثار

سکھر(ہم صفیر نیوز)جماعت اسلامی حلقہ خواتین سندھ کی صوبائی ناظمہ عطیہ نثار نے کہا ہے کہ عالمی یوم خواتین کے موقع پر جماعت اسلامی اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ ایک ماڈل نظام کے زریعے اس دن کو مسلمان عورت کی شان و شوکت کا دن منائیں اور اس سلسلے میں ملک گیر سطح پر بھرپور آگہی مہم (قوموں کی عزت ہم سے ہے)کے عنوان سے مہم چلائی جائیگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر پریس کلب میں کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر انکے ہمراہ نائب ناظمہ سندھ عائشہ ظہیر، عائشہ ودودو دیگر موجود تھیں، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواتین رہنماء نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اسلام کی روشنی میں خواتین کو انکے قانونی، معاشی اور سیاسی حقوق کے زریعے ملک و ملت کی ترقی میں کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرنے کی قائم ہے، جماعت اسلامی پاکستانی عورت کو وہ تمام سماجی و معاشی حقوق دلانا چاہتی ہے جو اسلام انکو دیتا مگر ہمارا معاشرہ یا قانون ان کی فراہمی میں رکاوٹ بنتا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی ملک گیرخدمات کا کام ستر برس کی سنہری تاریخ لکھتا ہے، ان رضا کار خواتین نے نہ صرف دعوت دین کا دائرہ ملک بھر میں پھیلایا بلکہ ملک و قوم پر آنے والی ہر مشکل گھڑی میں افواج پاکستان و حکومتی اداروں کے شانہ بشانہ بے لوث کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر ”قوموں کی عزت ہم سے ہے“ کے عنوان سے خواتین چارٹر کے پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے جن میں عورتوں کو وراثت کے حق کیلئے قانون سازی کی جانے، عورتوں کی لئے ٹرانسورٹ کا باعزت اور محفوظ انتظام، انڈسٹریز سے ٹھیکداری نظام کو ختم کر کے ملازم خواتین کو مستقل کیا جانے، قران سے شاہ، کاروکاری جیسی ظالمانہ رسوم کے خاتمہ، زرائع ابلاغ کو عورت کی عزت و تکریم کیلئے پابندکیا جانے، عورتوں کو اشتہارات میں سامان بیچنے کا زریعہ نہ بنایاجانے، دفاتر اور صنعتی اداروں میں کام کرنے والی خواتین کو مرددوں کے مسافوی تنخواہوں کی ادائیگی، خواتین یونیورسٹیز کے قیام عمل میں لائے جانے کے مطالبات کیے گئے ہیں۔

Read Previous

اسلام نے خواتین کو ”عورت مارچ“ سے زیادہ تحفظ اورحقوق فراہم کیے ہیں، احمد علی بٹ

Read Next

ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کا ڈی ایچ کیو اسپتال کا دورہ

%d bloggers like this: