• May 27, 2020

:تازہ ترین خبر

موسم خرابی کے باعث وزیر اعظم کا دورہ کراچی ملتوی

اسلا آباد (ہم صفیرنیوز)وزیر اعظم عمران خان نے موسم کی خرابی کے باعث کراچی کا دو روزہ دورہ ملتوی کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے آج کراچی پہنچنا تھا جہاں پر مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنا تھا۔ منصوبوں میں سخی حسن فلائی اوور، فائیو سٹار فلائی اوور اور کے ڈی اے فلائی اوور، نشتر روڈ،منگھو پیر روڈ کی تعمیر، مرمت اور بحالی کے منصوبے کا بھی افتتاح کرنا تھاجبکہ علاوہ ازیں وزیراعظم نے کراچی اور بالخصوص سندھ میں وفاقی حکومت کے عوامی فلاح و بہبود اور مختلف ترقیاتی منصوبوں سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لینا تھا۔ تاہم موسم کی خرابی کے باعث وزیر اعظم نے دورہ کراچی منسوخ کر دیا

Read Previous

عدالت نے ملزمان کی گرفتاری پر نیب کے اختیارات پر اہم سوال اٹھا دیئے

Read Next

نواز شریف کی ضمانت کا معاملہ دوبارہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا

%d bloggers like this: