• May 27, 2020

عمران مافیا پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی آٹا، چینی اور ادویات چوری کا حساب دے،(ن) لیگ

اسلام آباد(ہم صفیر نیوز)مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران مافیا پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی آٹا، چینی اور ادویات چوری کا حساب دے،فردوس باجی عمران نیازی کے23 خفیہ بنک اکاونٹس کو کب قوم کے سامنے لائیں گی؟ غریبوں کی بسوں کی واپسی کا وعدہ کب پورا ہو گا؟ بی آر ٹی کرپشن کے حصہ دار وں کے نام کب بتائیں گی؟ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکومت کو شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی نے لاہور کو کچرا کنڈی بنا دیا، کراچی کو کیا خاک ٹھیک کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فردوس باجی چینی چورحکومتی شخصیات کا نام کب بتائیں گی؟انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اے ٹی ایمز کی ناراضگی سے نہ ڈریں، رپورٹ سامنے لائیں، نواز شریف لندن سے بستر مرگ پر اہلیہ کو چھوڑ کر اڈیالہ جیل چلے گئے۔ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں وزیراعظم ہاوس سیالیکشن کمشن نہیں جاتا، عمران خان کو پیسہ دے کر کوئی بھی پی ٹی آئی کے شئیرخرید سکتا ہے۔عطااللہ تارڑ نے فردوس عاشق اعوان کو مخاطب کرتے ہوئے سوالات کئے کہ فردوس باجی غریبوں کی بسوں کی واپسی کا وعدہ کب پورا ہوگا؟ بی آرٹی کی کرپشن کے حصہ داروں کے نام کب بتائیں گی؟ عمران نیازی کے23 خفیہ بنک اکاونٹس کو کب قوم کے سامنے لائیں گی؟ پی ٹی آئی آٹا، چینی، دوائی چوری کاحساب کب دیگی؟ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطااللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ترجمانی کرنے والوں کی نوکری جلد ختم ہونے والی ہے، نئی نوکری کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔

Read Previous

پنجاب حکومت نے پولیس میں اصلاحات لانے کا اعلان کردیا

Read Next

ملک میں گندم کا کوئی بحران نہیں تھا، مصنوعی طور پر قلت پیدا کی گئی،ایف آئی اے کی رپورٹ

%d bloggers like this: