• May 25, 2020

رانا ثناءاللہ کےخلاف فرد جرم عائد نہ ہوسکی

لاہور(ہم صفیر نیوز) منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثناء اللہ کیخلاف فرد جرم عائد نہ ہوسکی، عدالت نے گواہوں کے بیانات کی درخواست پر فریقین کے وکلاء کو بحث کے لیے طلب کرتے ہوئے 28 مارچ تک ملتوی کر دی۔ہفتے کے روز انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ کیخلاف کیس کی سماعت کی۔ رانا ثناء اللہ نے گواہوں کے بیانات کی کاپی فراہم کرنے کی درخواست دائر کر دی جبکہ شریک ملزم عثمان فاروق نے نئے وکیل کا وکالت نامے جمع کروا دیا۔فاضل جج نے وکلاء سے استفسار کیا ملزمان پر فرد جرم عائد کرنی ہے۔ وکلا نے استدعا کی کہ ہم نے تمام کیس کا پڑھنا ہے اس کے بعد فرد جرم عائد کی جائے۔ پراسکیوٹر اے این ایف نے کہا ملزمان کے وکلاء فرد جرم عائد کرنے کے حوالے سے عدالتی وقت ضائع کر رہے ہیں، فرد جرم عائد ہونی ہے، کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے، فرد جرم عائد ہو اور دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مارچ میں نواز شریف کا علاج ہو جائیگا، شہباز شریف مارچ کے آخر تک واپس آکر اپنا کردار ادا کریں گے، منشیات فروشوں کو میرے خلاف بیان دینے کیلئے مجبور کیا گیا، ملک میں لوگوں کے کاروبار متاثر ہو گئے، نا اہل حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ عورت مارچ کی اجازت ہونی چاہیئے، خواتین کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں۔

Read Previous

سعودی عرب‘ شاہی خاندان کے 3 اراکین گرفتار

Read Next

میکسیکو، زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.6 درجے تھی

%d bloggers like this: