• April 1, 2020

نواز شریف کی ضمانت کا معاملہ دوبارہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا

اسلام آباد(ہم صفیر نیوز) پنجاب حکومت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت میں توسیع مسترد کرنے سے متعلق خط اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرادیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضمانت کا معاملہ ایک مرتبہ پھر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا ہے، پنجاب حکومت نے عدالتی حکم کی روشنی میں ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کرنے سے متعلق خط ہائی کورٹ میں جمع کرادیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف طبی بنیادوں پر پنجاب حکومت کی کمیٹی کو مطمئن نہیں کرسکے، کمیٹی کی تجویز پنجاب حکومت کو بھیجی جس نے ضمانت میں توسیع مسترد کردی۔ واضح رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے 8 ہفتوں کے لیے 24 دسمبر 2019 تک نوازشریف کی ضمانت منظور کی تھی، عدالت نے 24 دسمبر کے بعد ضمانت میں توسیع کے لیے نواز شریف کو پنجاب حکومت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Read Previous

شہبازشریف کا نعرہ ہے ”میری بیماری میری مرضی“شیخ رشید

Read Next

کسی صورت مقتول صحافی عزیز میمن کا خون رائیگاں ہونے نہیں دیں گے،مراد علی شاہ

%d bloggers like this: