• April 1, 2020

کسی صورت مقتول صحافی عزیز میمن کا خون رائیگاں ہونے نہیں دیں گے،مراد علی شاہ

کراچی (ہم صفیر نیوز)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کسی صورت مقتول صحافی عزیز میمن کا خون رائیگاں ہونے نہیں دیں گے، صحافی برادری کیس کی تحقیقات ہونے دے، میڈیا کو جاری بیان میں مراد علی شاہ نے کہاکہ عزیز میمن قتل کیس میں جے آئی ٹی میں جن افسران کو شامل کیا ہے انکے نام مرحوم عزیز میمن کی اہل خانہ نے دیے تھے، صحافی برادری عزیز میمن کے اتنقال کیس کی تحقیقات ہونے دیں، ہم کسی صورت عزیز میمن کا خون رائیگاں ہونے نہیں دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی نے ہمیشہ صحافت کی آزادی، اختلاف رائے کا احترام اور قلم کی عزت کی ہے، میں صحافی حضرات کو درخواست کرتا ہوں کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے تک کوئی متنازع بات نہ کریں،ہم نے اپنی مرضی کا کوئی افسر جے آئی ٹی میں شامل نہیں کیا یہ تمام نام اہل خانہ کی درخواست پر شامل کیے ہیں۔

Read Previous

نواز شریف کی ضمانت کا معاملہ دوبارہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا

Read Next

آٹا چینی بحران: قصور وار کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو چھوڑوں گا نہیں، وزیراعظم

%d bloggers like this: