• June 1, 2020

نئے پاکستان میں خواتین کوحقوق ملیں گے، فردوس عاشق اعوان

لاہور (ہم صفیر نیوز)وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلات و نشریات فردوس عاشق اعواان نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے مزید قانون سازی کی جارہی ہے۔لاہور میں منعقدہ عالمی یوم خواتین کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا خواتین کا عالمی دن ہم سب کو اپنی ماؤں کو سلام کرنے کا دن ہے، آج خوش قسمتی سے پاکستان بدل رہا ہے، نئے پاکستان میں خواتین کو ان کے تمام حقوق ملیں گے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج خواتین زندگی کے ہر محاذ پر فعال کردار ادا کررہی ہیں، مجھے فخر ہے کہ میرا تعلق اسلامی فلاحی ریاست سے ہے۔فردوس عاشق اعوان نے اس دوران مقبوضہ کشمیر کی خواتین سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی بیٹیوں کا ذکر کر کے آج ہمیں دنیا کا ضمیر جھنجھوڑنا ہے، انسانی حقوق کے ادارے کشمیر کی بیٹیوں کے حقوق پر خاموش ہیں، بھارتی جارحیت عروج پر ہے، ہمیں دختران کشمیر کا مسئلہ اٹھانا ہے۔انہوں نے پاکستان کی معیشت اور درپیش مسائل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی سطح پر مشکلات کا شکار ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے، پاکستان کی خواتین باصلاحیت ہیں، پاکستان میں خواتین نے ہر شعبے میں اپنا کردار ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ صرف 8 مارچ ہی کیوں ہر دن خواتین کو بااختیار بنانے کا دن ہے ۔

Read Previous

کورونا وائرس سے 1.5 کروڑ افراد کی موت کا اندیشہ!

Read Next

اسلام نے خواتین کے حقوق سے متعلق ہماری رہنمائی کی، وزیراعظم

%d bloggers like this: