• May 25, 2020

شہباز شریف نے آتے ہی توپیں حکومت کی طرف کر دیں، فردوس عاشق

اسلام آباد (ہم صفیر نیوز)وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے لندن سے واپس آتے ہی توپوں کا رخ حکومت کی طرف کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے ا یک پروگرام میں انہوں نے اپوزیشن لیڈر کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے دن سے کہا ہے کہ مل کر کورونا وائرس کے خلاف کام کریں۔وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے بیانات سے قومی یک جہتی متاثر ہوتی ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے پہلے دن سے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مسئلے پر سیاست کو قرنطینہ کر دیں۔

Read Previous

خواتین کے مسائل پر سینیٹ میں بات کروں گا، سراج الحق

Read Next

کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی نقصان ٹالا نہیں جا سکتا، ورلڈ بینک

%d bloggers like this: