• May 25, 2020

پاکستان آئی چینی میڈیکل ٹیم کو مترجم نہ ہونے پر مشکلات کا سامنا

اسلام آباد(ہم صفیر نیوز)کورنا وائرس سے نمٹنے پاکستان آئی چینی میڈیکل ٹیم کو مترجم نہ ہونے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑررہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی دعوت پر جب چینی ٹیم نے اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں اور قرنطینہ سنٹرز کا دورہ کیا تو وہ پاکستانی پیرا میڈیکل سٹاف اور ڈاکٹرز کو اس بیماری یا علاج کے طریقہ کار پر آگاہی فراہم نہ کر سکی۔جس کی سب سے بڑی وجہ زبان کا فرق تھا، اور دونوں اطراف ایک دوسری کی زبان سے لاعلمی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ چینی ڈاکٹرز کی ٹیم تین شفٹوں میں کام کررہی ہے وہ ا س حوالے سے اپنے سفارتخانے کے ساتھ رابطے میں ہے۔ تاہم حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی بھی مترجم فراہم نہ کیا گیا۔ اسی حوالے سے سینئر رہنما و سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار جنرل (ر) عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ حکومت کو معلوم تھا کہ چینی ٹیم پاکستان علاج کا طریقہ کار بتانے آ رہی ہے تو پھر متراجم کا انتظام کیوں نہ کیا گیا۔ان کا کہنا تھا معلوم نہیں حکومت کس سمت میں چل رہی ہے۔ واضح رہے چین کی حکومت نے پاکستان میں کورونا وائرس کو مات دینے کیلئے اپنی ٹیم اور امدادی سامان پاکستان بھیجا تھا۔ مشکل وقت میں چین ایک مرتبہ پھر پاکستان کے بھرپور تعاون کے لیے پہنچا۔ امدادی سامان کا ایک اور جہاز اسلام آباد پہنچ تھا۔ چین کے شہر ووہان سے آنے والے خصوصی جہاز میں 6 ٹن کے قریب امدادی سامان موجود تھا۔

Read Previous

ایرانی سائنسدان کا کورونا کی دوا بنانے کا دعویٰ

Read Next

کورنا وائرس کی وجہ سے لاکھوں بھارتیوں نے ہجرت کا فیصلہ کر لیا

%d bloggers like this: