• May 27, 2020

:تازہ ترین خبر

براہ راست پروگرام میں بندر کا خاتون اینکر پر حملہ اسٹاف کی دوڑیں

کورونا وائرس: ماسک کی کون سی قسم وائرس کو کتنا روک سکتی ہے؟

طیارہ حادثے کا ذمہ دار کون؟پیپلز پارٹی کے رہنما اورسابق وزیر داخلہ نے کھول کھول کر بیان کر دیا

امریکی ریاستوں میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایسے علاقے میں ترقیاتی کام کرانے کا اعلان کردیا کہ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے

پنجاب لاک ڈاؤن، مارکیٹوں کے اوقات کار تبدیل، پیٹرول پمپس 24 گھنٹے کھلے رہیں‌گے

عمران خان کتنے سال پاکستان کے وزیر اعظم رہیں گے ؟معروف ماہر علم نجوم نے بڑی پیش گوئی کردی ،2یا 5سال کے لئے نہیں بلکہ ۔۔۔

کورونا لاک ڈاؤن ، بھارت میں پھنسے 179 پاکستانی کل وطن واپس پہنچیں گے

آگ نےلاشوں کوبُری طرح مسخ کيا،ساڑھےتين گھنٹےتک شہداء کی لاشيں جائے وقوعہ پرپڑی رہيں جس کی وجہ سے شناخت کےعمل ميں وقت لگ رہاہے۔

سندھ حکومت نے دوبارہ لاک ڈاؤن لگانے کا عندیہ دے دیا

جاپانی ماہرین نے ماسک پہنے ہوئے چہرے کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی تیار کرلی

ٹوکیو(ہم صفیر نیوز )جاپانی ماہرین نے ماسک پہنے ہوئے چہرے کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی تیار کرلی۔ جاپانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ ٹیکنالوجی کورونا وائرس کی وبا کے دوران احتیاطی اقدامات کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے گلوری لمیٹڈ نامی کمپنی نے تیار کی ہے۔کمپنی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو دفاتر میں لگے واک تھرو گیٹس میں نصب کیا جا سکتا ہے۔اس ٹیکنالوجی میں مصنوعی زہانت کا استعمال کیا گیا ہے اور یہ سامنے آنے والے شخص کی پیشانی، ناک اور آنکھوں کی بناوٹ سے اس کی شناخت کرسکتی ہے۔ یہ چہرے کے وہ حصے ہیں جو ماسک سے باہر ہوتے ہیں۔گلوری لمیٹڈ 2003 سے ایسے آلات تیار کر رہی ہے جن کو جاپان بھر میں سپرمارکیٹس، ہسپتالوں اور نرسنگ ہومز میں انسانی شناخت کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔دریں اثنا ایک اور جاپانی کمپنی اوپٹیکس نے دروازوں کو چھوئے بغیر کھولنے اور بند کرنے کے لئے ریموٹ کنٹرول ٹیکنالوجی تیار کی ہے جس کو مستقبل میں ہسپتالوں اور فوڈ پروسیسنگ پلانٹس میں صفائی کا اعلی معیار یقینی بنانے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس ٹیکنالوجی میں دستانے پہنے ہوئے انسانی ہاتھ کی شناخت کے لئے مائیکرو ویوز کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے ہاتھ کو مطلوبہ دروازے سے دس سے پچاس سینٹی میٹر دورسے ہی اسے کھولا جا سکتا ہے کیونکہ مائیکرو ویوز اتنے فاصلے سے ہاتھ کی شناخت کر لیتی ہیں۔

Read Previous

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی پولیس کی رپورٹ پبلک کر دی

Read Next

چین تیل ذخیرہ کرنے والے ایشیائی ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر

%d bloggers like this: