• May 27, 2020

:تازہ ترین خبر

اسلام آباد: چوکی پر فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید

امریکی جریدے “فوربز” نے پاک بحریہ کے پاس ایک ایسی پراسرار آبدوز کا انکشاف کیا ہے جس کے بارے میں دنیا میں کوئی نہیں جانتا تھا۔

براہ راست پروگرام میں بندر کا خاتون اینکر پر حملہ اسٹاف کی دوڑیں

کورونا وائرس: ماسک کی کون سی قسم وائرس کو کتنا روک سکتی ہے؟

طیارہ حادثے کا ذمہ دار کون؟پیپلز پارٹی کے رہنما اورسابق وزیر داخلہ نے کھول کھول کر بیان کر دیا

امریکی ریاستوں میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایسے علاقے میں ترقیاتی کام کرانے کا اعلان کردیا کہ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے

پنجاب لاک ڈاؤن، مارکیٹوں کے اوقات کار تبدیل، پیٹرول پمپس 24 گھنٹے کھلے رہیں‌گے

عمران خان کتنے سال پاکستان کے وزیر اعظم رہیں گے ؟معروف ماہر علم نجوم نے بڑی پیش گوئی کردی ،2یا 5سال کے لئے نہیں بلکہ ۔۔۔

کورونا لاک ڈاؤن ، بھارت میں پھنسے 179 پاکستانی کل وطن واپس پہنچیں گے

حریم شاہ ‘حلیمہ سلطان’ کا کردار ادا کرنے کی خواہاں

اسلام آباد (ھم صفیر نیوز) اپنی ویڈیوز اور تصاویر سے انٹرنیٹ پر دھوم مچانے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ ارطغرل غازی جیسے کسی ڈرامے میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کریں گی۔

خیال رہے کہ ‘حلیمہ سلطان’ کا کردار پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر نشر ہونے والے ترک ڈرامے ‘دیریلیش ارطغرل’ کا مرکزی کردار ہے۔

‘حلیمہ سلطان’ کا کردار ترک اداکارہ 28 سالہ اسرا بیلگیج نے ادا کیا ہے، یہ کردار ڈرامے کے مرکزی کردار ‘ارطغرل غازی’ کی بیوی کا کردار ہے اور ڈرامے میں ارطغرل غازی کا کردار 41 سالہ انجین التان دوزیتان نے ادا کیا ہے۔

اس ڈرامے کی کہانی 13ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی ہے۔

ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے۔

ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے۔

ڈرامے کو وزیر اعظم عمران خان کی خواہش پر یکم رمضان سے پی ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے اور اس ڈرامے نے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز بنائے ہیں اور اسے یوٹیوب پر محض 20 دن میں 21 کروڑ بار دیکھا گیا تھا۔

اسی طرح متعدد شوبز شخصیات نے بھی ڈرامے کی تعریفیں کی تھیں مگر ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے تو اسی ڈرامے کے مرکزی کردار حلیمہ سلطان کو ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

حریم شاہ نے ایک یوٹیوبر کو انٹرویو کے دوران ‘ارطغرل غازی’ ڈرامے کی تعریف کی اور کہا کہ ڈرامے کو دیکھتے ہی اندازہ ہوتا ہے کہ مسلمان کتنی بہادر قوم ہے۔

انہوں نے ڈرامے کے ہیرو ارطغرل غازی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ ڈراما دیکھتی ہیں تو خود کو اسی دور میں محسوس کرتی ہیں جس دور کی یہ عکاسی کررہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں ارطغرل جیسا ڈراما بنے اور انہیں اس میں کام کی پیش کش ہو تو وہ ضرور ڈرامے میں حلیمہ سلطان کا کردا
ساتھ ہی ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اگر انہیں اپنی پسند کا ہیرو منتخب کرنے دیا جائے تو وہ ارطغرل کے کردار کے لیے وزیر اعظم عمران خان کا انتخاب کریں گی کیوں کہ ان کی نظر میں وزیر اعظم ایک بہادر انسان ہیں اور ارطغرل کا کردار بھی بہادر ہے۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے ارطغرل ڈرامے کی دیگر کاسٹ کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ پاکستان میں بھی ایسے ڈرامے بننے چاہیے۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے وضاحت کی کہ ان کی باتوں کو انتہائی سیریس نہ لیا جائے اور وزیر اعظم عمران خان کے مداح ان سے ناراض نہ ہوں، کیوں کہ یہ صرف باتیں ہیں، ان میں حقیقت کچھ بھی نہیں

Read Previous

سابقہ گورنر اور رکن صوبائی اسمبلی سید فضل آغا کووڈ 19 کے باعث انتقال کر گئے

Read Next

کیا پب جی پر پابندی لگ سکتی ہے؟ ماہر قانون نے بتا دیا

%d bloggers like this: