• May 27, 2020

:تازہ ترین خبر

امریکی جریدے “فوربز” نے پاک بحریہ کے پاس ایک ایسی پراسرار آبدوز کا انکشاف کیا ہے جس کے بارے میں دنیا میں کوئی نہیں جانتا تھا۔

براہ راست پروگرام میں بندر کا خاتون اینکر پر حملہ اسٹاف کی دوڑیں

کورونا وائرس: ماسک کی کون سی قسم وائرس کو کتنا روک سکتی ہے؟

طیارہ حادثے کا ذمہ دار کون؟پیپلز پارٹی کے رہنما اورسابق وزیر داخلہ نے کھول کھول کر بیان کر دیا

امریکی ریاستوں میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایسے علاقے میں ترقیاتی کام کرانے کا اعلان کردیا کہ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے

پنجاب لاک ڈاؤن، مارکیٹوں کے اوقات کار تبدیل، پیٹرول پمپس 24 گھنٹے کھلے رہیں‌گے

عمران خان کتنے سال پاکستان کے وزیر اعظم رہیں گے ؟معروف ماہر علم نجوم نے بڑی پیش گوئی کردی ،2یا 5سال کے لئے نہیں بلکہ ۔۔۔

کورونا لاک ڈاؤن ، بھارت میں پھنسے 179 پاکستانی کل وطن واپس پہنچیں گے

آگ نےلاشوں کوبُری طرح مسخ کيا،ساڑھےتين گھنٹےتک شہداء کی لاشيں جائے وقوعہ پرپڑی رہيں جس کی وجہ سے شناخت کےعمل ميں وقت لگ رہاہے۔

پر فارمس کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کی کٹیگری بنائ جاے، سرفراز احمد

لاہور ( ھم صفیر نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کو پس پشت ڈال کر ٹیم میں واپسی کے عزم کا اظہار کردیا۔

سرفراز احمد نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کوئی بھی چیز آپ کو مل ضرور جاتی ہے مگر اس کو برقرار رکھنے کے لیے بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کی اے، بی یا سی کیٹیگری کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، میرا اصل مقصد ہے کہ جب بھی پاکستان ٹیم کے لیے موقع ملے، اپنی جگہ بناؤں اور اس موقع کا پورا فائدہ اٹھاؤں۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹرز کی زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں لیکن میں ہر حال میں اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں، اب بھی اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ بی کیٹیگری ملی کیوں کہ بی کیٹیگری میں بھی ہمارے تمام ٹاپ کے کرکٹرز موجود ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو اے کیٹیگری ملی ہے جو بڑی خوشی کی بات ہے کیونکہ انہوں نے خود کو منوایا ہے اور ورلڈ کپ جیسے ایونٹ میں بھی ان کی کارکردگی شان دار رہی تھی۔

خیال رہے کہ پی سی بی نے حال ہی میں سرفراز احمد کو سینٹرل کنٹرکٹ کی اے کیٹیگری سے بی میں بھیج دیا تھا۔

پی سی بی کی جانب سے 21-2020 کے لیے اعلان کردہ نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے اور کئی نامی گرامی کھلاڑی کنٹریکٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے جبکہ چند نئے کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔تحریر جاری ہے‎

نئے کنٹریکٹ میں کُل تین کیٹیگریز رکھی گئی ہیں جن میں مجموعی طور پر 18کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیا گیا ہے جبکہ اس کے علاوہ تین ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو بھی نوازا گیا ہے۔

نئے کھلاڑی نسیم شاہ اور افتخار احمد بھی سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ محمد عامر، وہاب ریاض اور حسن علی محروم ہوگئے تھے۔

پی سی بی نے سینٹرل کنٹرکٹ میں تنزلی کے ساتھ ساستھ سرفراز احمد کی جگہ بابراعظم کو ایک روزہ ٹیم کا کپتان بھی مقرر کردیا ہے۔تحریر جاری ہے‎

سرفراز احمد کو سری لنکا کے خلاف اکتوبر 2019 میں ہوم سیریز کے بعد ٹیم سے بھی ڈراپ کردیا گیا تھا جس کے بعد خدشات تھے کہ انھیں سینٹرل کنٹریکٹ کی سی کیٹیگری میں رکھا جائے گا تاہم بی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

Read Previous

چین کی معاونت سے پاکستان میں کرونا وائرس پر قابو پانے میں مدد ملے گی،صادق سنجرانی

Read Next

قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ: شیڈول کا اعلان

%d bloggers like this: