• May 27, 2020

:تازہ ترین خبر

اسلام آباد: چوکی پر فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید

امریکی جریدے “فوربز” نے پاک بحریہ کے پاس ایک ایسی پراسرار آبدوز کا انکشاف کیا ہے جس کے بارے میں دنیا میں کوئی نہیں جانتا تھا۔

براہ راست پروگرام میں بندر کا خاتون اینکر پر حملہ اسٹاف کی دوڑیں

کورونا وائرس: ماسک کی کون سی قسم وائرس کو کتنا روک سکتی ہے؟

طیارہ حادثے کا ذمہ دار کون؟پیپلز پارٹی کے رہنما اورسابق وزیر داخلہ نے کھول کھول کر بیان کر دیا

امریکی ریاستوں میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایسے علاقے میں ترقیاتی کام کرانے کا اعلان کردیا کہ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے

پنجاب لاک ڈاؤن، مارکیٹوں کے اوقات کار تبدیل، پیٹرول پمپس 24 گھنٹے کھلے رہیں‌گے

عمران خان کتنے سال پاکستان کے وزیر اعظم رہیں گے ؟معروف ماہر علم نجوم نے بڑی پیش گوئی کردی ،2یا 5سال کے لئے نہیں بلکہ ۔۔۔

کورونا لاک ڈاؤن ، بھارت میں پھنسے 179 پاکستانی کل وطن واپس پہنچیں گے

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز

نیویارک(ہم صفیر نیوز )نیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، مختلف ممالک میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔جمعرات کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا بھر سے ریکارڈ ایک لاکھ چھ ہزار نئے مریض رپورٹ کیے گئے ہیں۔ جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 329,732 سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔محتلف ملکوں میں اس وقت کورونا کے مریضوں کی تعداد 5,090,064 ہے جن میں سے 2,736,101 زیر علاج ہیں۔ کورونا وائرس اب بھی دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ امریکہ، برطانیہ اور اٹلی کے بعد کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات فرانس میں ہوئی ہیں۔امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 15لاکھ 93 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، امریکہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید1561 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 95 ہزار ہوگئی ہے۔کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے باعث امریکہ اب دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ملک میں وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 1593039تک پہنچ گئی ہے۔ امریکہ اس کے بعد سب سے زیادہ مریض روس، برازیل اور برطانیہ میں ہیں۔ادھر طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جنوبی افریقہ میں سال رواں کے آخر تک کورونا وائرس سے 40 ہزار ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔ جنوبی افریقہ میں اب تک کورونا وائرس کے 18000 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث339 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔دریں اثناء چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق گزشتہ روز کورونا وائرس کے دو نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ چین میں مہلک کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 82967 ہے جبکہ اس سے 4634 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 106000 نئے کیس درج کئے گئے ہیں۔ برازیل کورونا وائرس سے بری طرح متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے اور ملک میں ایک دن میں 20 ہزار نئے مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔انڈونیشیا میں ایک دن میں 700 نئے افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد یہ خدشات بڑھ گئے ہیں کہ ملک میں وبا ابھی تک اپنے عروج پر نہیں پہنچی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 50 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس سے تین لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ، برطانیہ اور اٹلی کے بعد کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات فرانس میں ہوئی ہیں۔ ادھر بھارت میں کوروناوائرس کے ایک دن میں ریکارڈ 5609 کیس سامنے آنیکے بعد متاثرین کی تعداد 112359 تک پہنچ گئی ہے

Read Previous

بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا ایشیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا

Read Next

عوام کو عید مہنگی پڑگئی،نوٹوں کی گڈی شہریوں کی پہنچ سے د ور ہو گئی

%d bloggers like this: