• May 25, 2020

پشاور میں عید کا چاند دیکھنے کیلئے مقامی رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس طلب کرلیا

اگر شہادتیں موصول ہوگئیں تو 23 مئی بروز ہفتہ عید ہوگی، کمیٹی رکن مولانا حسین احمدمدنی ۔ فوٹو: فائل

اگر شہادتیں موصول ہوگئیں تو 23 مئی بروز ہفتہ عید ہوگی، کمیٹی رکن مولانا حسین احمدمدنی ل

 پشاور:(ھم صفیر نیوز)  شوال کا چاند دیکھنے کیلیے مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت آج شام مسجد قاسم علی خان میں ہوگا۔

کمیٹی کے رکن مولانا حسین احمدمدنی نے ھم صفیر نیوز کو بتایا اگر شہادتیں موصول ہوگئیں تو 23 مئی بروز ہفتہ عید ہوگی، بصورت دیگر عید24 مئی بروز اتوار کو منائی جائے گی۔

واضح رہے مقامی کمیٹی نے 24 اپریل کو روزہ رکھوا دیا تھا اس طرح آج ان کے 29 روزے ہو رہے ہیں، مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے 25 اپریل کو روزہ رکھوایا تھا اس طرح باقی لوگوں کا آج 28 واں روزہ ہے۔

Read Previous

مظفرگڑھ کی بد قسمت فیملی کے 5 افراد موٹر وے پر جابحق ھوگے

Read Next

امریکی فیملی کے سربراہ شفقت خان کرونا وائرس سے ہلاک ھوگے

%d bloggers like this: