• May 27, 2020

:تازہ ترین خبر

اسلام آباد: چوکی پر فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید

امریکی جریدے “فوربز” نے پاک بحریہ کے پاس ایک ایسی پراسرار آبدوز کا انکشاف کیا ہے جس کے بارے میں دنیا میں کوئی نہیں جانتا تھا۔

براہ راست پروگرام میں بندر کا خاتون اینکر پر حملہ اسٹاف کی دوڑیں

کورونا وائرس: ماسک کی کون سی قسم وائرس کو کتنا روک سکتی ہے؟

طیارہ حادثے کا ذمہ دار کون؟پیپلز پارٹی کے رہنما اورسابق وزیر داخلہ نے کھول کھول کر بیان کر دیا

امریکی ریاستوں میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایسے علاقے میں ترقیاتی کام کرانے کا اعلان کردیا کہ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے

پنجاب لاک ڈاؤن، مارکیٹوں کے اوقات کار تبدیل، پیٹرول پمپس 24 گھنٹے کھلے رہیں‌گے

عمران خان کتنے سال پاکستان کے وزیر اعظم رہیں گے ؟معروف ماہر علم نجوم نے بڑی پیش گوئی کردی ،2یا 5سال کے لئے نہیں بلکہ ۔۔۔

کورونا لاک ڈاؤن ، بھارت میں پھنسے 179 پاکستانی کل وطن واپس پہنچیں گے

انسانی اعضا عطیہ کرنے کے قانون میں تبدیلی کرد ی گئی

لندن(ہم صفیر نیوز ) برطانیہ میں انسانی اعضا مستحق مریضوں کو لگانے کے قانون میں تبدیلی کر دی گئی۔غیر ملی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکوک نے کہا ہے کہ نئے قانون کے تحت انسانی اعضا اپنی مرضی سے عطیہ کیے جا سکتے ہیں۔میٹ ہینکوک نے کہا کہ نئے قانون سے ہزاروں انسانوں کی زندگیاں بچائی جاسکیں گی اور عطیہ دینے والے خود کو نیشنل ہیلتھ سروسز ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹر کرواسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ مریض بھی نئے قانون کی تبدیلی سے مستفید ہوسکیں گے۔گزشتہ سال برطانیہ میں انسانی اعضا عطیہ کرنے کا قانون تبدیل کیا گیا تھا جس کے مطابق سال 2020 سے انتقال کرجانے والے افراد کے اعضا بطور عطیہ اس کے جسم سے نکال لیے جائیں گے اور اگر کوئی شخص اپنے اعضا عطیہ نہ کرنا چاہے تو اسے اسپتال انتظامیہ کو تحریری طور پر آگاہ کرنا ہوگا۔برطانیہ میں اعضا کی عدم دستیابی سے روزانہ تین افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ انسانی اعضا عطیہ کرنے کی پابندی کا اطلاق 80 سال سے کم عمر افراد اور ذہنی اعتبار سے کمزور لوگوں پر نہیں ہو گا۔اس سے قبل برطانوی وزیر صت نے دعویٰ کیا کہ سویپ ٹیسٹ سے 50 منٹ میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ ملے گا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر صحت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے جلد نتائج دینے والی ٹیسٹنگ کٹ کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔ سویپ ٹیسٹ سے 50 منٹ میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ ملے گا۔

Read Previous

چین نے سی پیک پر امریکی نائب وزیر خارجہ کا بیان مسترد کردیا

Read Next

برطانیہ آ نیوالے مسافروں کیلئے نئی ہدایات جاری

%d bloggers like this: