• May 27, 2020

:تازہ ترین خبر

کورونا وائرس: ماسک کی کون سی قسم وائرس کو کتنا روک سکتی ہے؟

طیارہ حادثے کا ذمہ دار کون؟پیپلز پارٹی کے رہنما اورسابق وزیر داخلہ نے کھول کھول کر بیان کر دیا

امریکی ریاستوں میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایسے علاقے میں ترقیاتی کام کرانے کا اعلان کردیا کہ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے

پنجاب لاک ڈاؤن، مارکیٹوں کے اوقات کار تبدیل، پیٹرول پمپس 24 گھنٹے کھلے رہیں‌گے

عمران خان کتنے سال پاکستان کے وزیر اعظم رہیں گے ؟معروف ماہر علم نجوم نے بڑی پیش گوئی کردی ،2یا 5سال کے لئے نہیں بلکہ ۔۔۔

کورونا لاک ڈاؤن ، بھارت میں پھنسے 179 پاکستانی کل وطن واپس پہنچیں گے

آگ نےلاشوں کوبُری طرح مسخ کيا،ساڑھےتين گھنٹےتک شہداء کی لاشيں جائے وقوعہ پرپڑی رہيں جس کی وجہ سے شناخت کےعمل ميں وقت لگ رہاہے۔

سندھ حکومت نے دوبارہ لاک ڈاؤن لگانے کا عندیہ دے دیا

مالک مکان کے بیٹے کی 25 سالہ کرایہ دار لڑکی کے ساتھ ایسی درندگی کہ روح کانپ جائے،پولیس نے روایتی کھیل کھیلنا شروع کر دیا

چین کا ہانگ کانگ کیلئے نئے سیکیورٹی قوانین لانے کا منصوبہ

ہانگ کانگ (ہم صفیر نیوز ) چین نے اپنے سالانہ پارلیمانی اجلاس میں ہانگ کانگ کے لیے قومی سلامتی کے قانون کی تجویز پیش کرنے کا عندیہ دیدیا۔واضح رہے کہ چین کی جانب سے مذکورہ اقدام گزشتہ برس حکومت مخالف مظاہروں کے بعد سامنے آیاہے جس کے بعد ہانگ کانگ میں مزید بدامنی پھیل سکتی ہے۔ چین کی سرکاری نیوز ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چین کی پارلیمنٹ اپنے سالانہ اجلاس میں متنازع نئے قانون کو زیر بحث لائے گی۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ قانون نیشنل پیپلز کانگریس کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔چینی پارلیمنٹ کے سیشن کی تیاری کے اجلاس میں ایک ایجنڈا شامل کیا گیا ہے جس میں ’ہانگ کانگ (نیم خود مختار خطی) کے لیے قانونی نظام کو بہتر بنانے اور ان کے نفاذ کے طریقے کو قائم‘ کرنیسے متعلق بل پر نظرثانی کی جائے گی۔خیال رہے کہ 1991 میں برطانیہ نے اس شہر کو چین کے حوالے کیا تھا جس کے بعد سے چین نے یہاں ‘ایک ملک، دو نظام’ فریم ورک کے تحت حکمرانی کی ہے۔اس ضمن میں ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ’ اخبار نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ قوانین علیحدگی پسند، غیر ملکی مداخلت، دہشت گردی اور تمام تر اشتعال انگیز سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے سے متعلق ہوں گے جس کا مقصد مرکزی حکومت کو گرانے اور سابق برطانوی کالونی میں کسی بھی بیرونی مداخلت کو روکنا ہے۔چین میں خارجہ امور کے نائب وزیر نے کہا کہ نئی صورتحال اور تقاضوں کے تحت نئے اقدامات ضروری ہیں اور بعض فیصلے قومی سطح پر لینا بہت ہی ضروری ہوگئے ہیں۔غیر سرکاری تنظیم ‘ہانگ کانگ واچ’ کے ڈائریکٹر جانی پیٹرسن نے کہا کہ ہانگ کانگ کی قانون ساز کونسل کو غیر موثر بنانے کے لیے سیکیورٹی سے متعلق قانون سازی کا فیصلہ ’بے مثال اور انتہائی متنازع مداخلت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس قانون کی ایک وسیع تشریح یہ ہے کہ یہ ہانگ کانگ کے خاتمے کا اشارہ ہے

Read Previous

اسرائیلی فوج شام اور لبنان کی سرحد پر جنگ کے لیے تیار

Read Next

کویت، سعودی عرب مشترکہ آئل فیلڈ سے ایک ماہ کے لیے پیداوار معطل

%d bloggers like this: