• May 25, 2020

کویت، سعودی عرب مشترکہ آئل فیلڈ سے ایک ماہ کے لیے پیداوار معطل

کویت سٹی (ہم صفیر نیوز ) کویت اور سعودی عرب یکم جون 2020 سے ایک ماہ کے لئے الخفجی آئل فیلڈ سے تیل کی مشترکہ پیداوار بند کردیں گے۔کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے سرکاری عہدیدار کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یہ فیصلہ اوپیک اور غیر اوپیک ممالک کے مابین تیل پیداوار میں کٹوتی کے معاہدے کے بعد کیا گیا ہے۔کویت گلف آئل کمپنی کے قائم مقام سی ای او عبد اللہ السمیتی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے،الخفجی جوائنٹ آپریشنزکی مشترکہ انتظامی کمیٹی نے تیل پیداوار اور اس سے متعلقہ سہولیات ایک ماہ کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عبداللہ السمیتی نے مزید کہا کہ تیل کے نرخوں میں ہونے والی زبردست کمی کو روکنے کی کوشش میں گذشتہ ماہ اوپیک پلس کے معاہدے کے بعد مئی اور جون کے دوران تیل کی پیداوار میں 9.7 ملین بیرل یومیہ کمی کی جائے گی۔

Read Previous

چین کا ہانگ کانگ کیلئے نئے سیکیورٹی قوانین لانے کا منصوبہ

Read Next

دبئی میں 70 فیصد کمپنیوں کی بندش کا خدشہ

%d bloggers like this: