• May 27, 2020

:تازہ ترین خبر

کورونا وائرس: ماسک کی کون سی قسم وائرس کو کتنا روک سکتی ہے؟

طیارہ حادثے کا ذمہ دار کون؟پیپلز پارٹی کے رہنما اورسابق وزیر داخلہ نے کھول کھول کر بیان کر دیا

امریکی ریاستوں میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایسے علاقے میں ترقیاتی کام کرانے کا اعلان کردیا کہ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے

پنجاب لاک ڈاؤن، مارکیٹوں کے اوقات کار تبدیل، پیٹرول پمپس 24 گھنٹے کھلے رہیں‌گے

عمران خان کتنے سال پاکستان کے وزیر اعظم رہیں گے ؟معروف ماہر علم نجوم نے بڑی پیش گوئی کردی ،2یا 5سال کے لئے نہیں بلکہ ۔۔۔

کورونا لاک ڈاؤن ، بھارت میں پھنسے 179 پاکستانی کل وطن واپس پہنچیں گے

آگ نےلاشوں کوبُری طرح مسخ کيا،ساڑھےتين گھنٹےتک شہداء کی لاشيں جائے وقوعہ پرپڑی رہيں جس کی وجہ سے شناخت کےعمل ميں وقت لگ رہاہے۔

سندھ حکومت نے دوبارہ لاک ڈاؤن لگانے کا عندیہ دے دیا

مالک مکان کے بیٹے کی 25 سالہ کرایہ دار لڑکی کے ساتھ ایسی درندگی کہ روح کانپ جائے،پولیس نے روایتی کھیل کھیلنا شروع کر دیا

دبئی میں 70 فیصد کمپنیوں کی بندش کا خدشہ

دبئی (ہم صفیر نیوز ) دبئی چیمبر آف کامرس کی جانب سے کرائے جانے والے ایک سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آئندہ 6 ماہ کے دوران دبئی میں 70 فیصد کمپنیاں کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث بند ہونے کا خدشہ ہے۔ 16 اپریل سے 22 اپریل تک کیے گئے اس سروے میں دبئی میں قائم کمپنیوں کے 1228 چیف ایگزیکٹو افسران سے سوالات کیے گئے۔ان کمپنیوں کی تہائی تعداد چھوٹے کاروبار پر مشتمل ہے جن کے ملازمین کی تعداد 20 تک ہے۔ سروے میں حصہ لینے والی کمپنیوں کے نمائندوں کے مطابق دو تہائی کمپنیوں کو ا?ئندہ 6 ماہ کے دوران بندش کا زبردست خدشہ ہے، 27 فیصد کا کہنا تھا کہ انہیں آئندہ ماہ اپنے کاروبار کی بندش کا خدشہ ہے جبکہ 43? فیصد کو توقع ہے کہ 6 ماہ تک معاملہ ختم ہو جائے گا۔دبئی کو خلیجی ممالک میں تیل پر انحصار نہ کرنے والی معیشت تصور کیا جا تا ہے اور یہ سیاحت، ہوٹلنگ، تفریح، لاجسٹکس، پراپرٹی اور ریٹیل جیسے شعبہ جات پر انحصار کرتا ہے۔ہوٹلز اور ریسٹورنٹس بین الاقوامی شہرت یافتہ ہیں لیکن ان کی آدھی سے زیادہ تعداد جن کا سروے کیا گیا ہے، کو توقع ہے کہ آئندہ ماہ سے ہی بندش کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔ 74 فیصد ٹریول اینڈ ٹوئر ازم کمپنیوں کا کہنا ہے کہ انہیں بھی اسی عرصہ کے دوران بندش کا خدشہ ہے جبکہ ٹرانسپورٹ، اسٹوریج اور کمیونی کیشن کی 30 فیصد کمپنیوں کو بھی یہی ڈر ہے۔

Read Previous

کویت، سعودی عرب مشترکہ آئل فیلڈ سے ایک ماہ کے لیے پیداوار معطل

Read Next

صرف اداکاری کا شوق تھا جسے میں نے پورا کرلیا‘ عائشہ ثنا

%d bloggers like this: