• May 27, 2020

:تازہ ترین خبر

اسلام آباد: چوکی پر فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید

امریکی جریدے “فوربز” نے پاک بحریہ کے پاس ایک ایسی پراسرار آبدوز کا انکشاف کیا ہے جس کے بارے میں دنیا میں کوئی نہیں جانتا تھا۔

براہ راست پروگرام میں بندر کا خاتون اینکر پر حملہ اسٹاف کی دوڑیں

کورونا وائرس: ماسک کی کون سی قسم وائرس کو کتنا روک سکتی ہے؟

طیارہ حادثے کا ذمہ دار کون؟پیپلز پارٹی کے رہنما اورسابق وزیر داخلہ نے کھول کھول کر بیان کر دیا

امریکی ریاستوں میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایسے علاقے میں ترقیاتی کام کرانے کا اعلان کردیا کہ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے

پنجاب لاک ڈاؤن، مارکیٹوں کے اوقات کار تبدیل، پیٹرول پمپس 24 گھنٹے کھلے رہیں‌گے

عمران خان کتنے سال پاکستان کے وزیر اعظم رہیں گے ؟معروف ماہر علم نجوم نے بڑی پیش گوئی کردی ،2یا 5سال کے لئے نہیں بلکہ ۔۔۔

کورونا لاک ڈاؤن ، بھارت میں پھنسے 179 پاکستانی کل وطن واپس پہنچیں گے

فلسطین کا متحدہ عرب امارات کی امداد لینے سے انکار

غزہ(ہم صفیر نیوز) فلسطینی اتھارٹی نے متحدہ عرب امارات کی اسرائیلی ائیرپورٹ کے زریعے لائی جانے امداد لینے سے انکار کر دیا۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی اتھارٹی نے متحدہ عرب امارات کی امداد بذریعہ اسرائیلی ایئرپورٹ بھیجنے پر مسترد کی۔ان کا موقف ہے کہ یہ امداد فلسطینی قیادت سے براہ راست مشاورت کے بغیر اسرائیلی ایئرپورٹ سے بھیجی گئی۔فلسطینی اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کو امداد اسرائیل کے ساتھ نہیں بلکہ فلسطینی قیادت کے ساتھ ہم آہنگی کے طور پر بھیجی جانے چاہئے تھی۔فلسطینی وزیر صحت نے نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ اماراتی حکام نے امداد کے لیے ہم سے کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا جبکہ تل ابیب ایئرپورٹ کے ذریعے امداد بھیجنا اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول کے مطابق بتانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اماراتی حکام نے امداد کے سلسلے میں فلسطینی حکام کو نظرانداز کیا لہذا بغیر کسی رابطے کے امداد کو مسترد کرتے ہیں اور قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک خودمختار ملک ہیں اس لیے اماراتی حکام کو سب سے پہلے ہم سے رابطہ کرنا چاہیے تھا۔ گزشتہ روز روز عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے لئے پہلی پرواز روانہ کی۔پرواز انسانی بنیاد پر فلسطین میں کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے حفاظتی سامان پہنچانے کے لیے بھیجی گئی جس میں فلسطینی عوام کے لیے طبی امداد کا سامان پہنچایا گیا۔اماراتی حکام کا مزید کہنا ہے کہ انسانی بنیاد پر کارگو فلائٹ 19 مئی کو ابوظہبی سے تل ابیب بھیجی گئی۔پرواز میں کوئی مسافر شامل نہیں تھا اور اس میں 14 ٹن سامان پہنچایا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ پرواز اسرائیلی وزارت خارجہ اور اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے تعاون سے ہوئی ہے۔واضح رہے کہ ایران کے خلاف دفاعی اتحاد کے باوجود اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان باضابطہ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔گذشتہ سال سال اسرائیل کے اس وقت کے وزیر خارجہ کاٹز نے ابو ظہبی کا دورہ کیا تھا۔ جہاں انہوں نے اماراتی عہدیداروں سے ایران کے حوالے سے معاملات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔اسی طرح اسرائیلی وزیر کھیل کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والی میری ریجیو نے بھی شیخ زید گرینڈ مسجد کا دورہ کیا تھا۔علاوہ ازیں اسرائیل دبئی میں ہونے والے ورلڈ ایکسپو 2020 میں شرکت کرنے والا تھا، جو کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا۔متحدہ عرب امارات کے طرف سے تل ابیب پراواز ایسے وقت میں گئی جب اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے بڑے حصوں کو مغربی کنارے میں ضم کرنے کا اعلان کیا ہے۔متحدہ عرب امارات نے اس ممکنہ اقدام کو “غیر قانونی” قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی تھی لیکن لگتا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین تعاون بڑھتا جارہا ہے۔قبل ازیں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ اماراتی حکومت نے وبائی امراض کی وجہ سے مراکش میں پھنسے ہوئے اسرائیلی شہریوں کو وہاں سے نکالنے کی پیش کش کی تھی۔

Read Previous

شوگر مافیا کا سب سے بڑا سرغنہ شریف خاندان ہے، شبلی فراز

Read Next

کمانڈر فائیو کور، کراچی نے جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔

%d bloggers like this: