• May 27, 2020

:تازہ ترین خبر

اسلام آباد: چوکی پر فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید

امریکی جریدے “فوربز” نے پاک بحریہ کے پاس ایک ایسی پراسرار آبدوز کا انکشاف کیا ہے جس کے بارے میں دنیا میں کوئی نہیں جانتا تھا۔

براہ راست پروگرام میں بندر کا خاتون اینکر پر حملہ اسٹاف کی دوڑیں

کورونا وائرس: ماسک کی کون سی قسم وائرس کو کتنا روک سکتی ہے؟

طیارہ حادثے کا ذمہ دار کون؟پیپلز پارٹی کے رہنما اورسابق وزیر داخلہ نے کھول کھول کر بیان کر دیا

امریکی ریاستوں میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایسے علاقے میں ترقیاتی کام کرانے کا اعلان کردیا کہ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے

پنجاب لاک ڈاؤن، مارکیٹوں کے اوقات کار تبدیل، پیٹرول پمپس 24 گھنٹے کھلے رہیں‌گے

عمران خان کتنے سال پاکستان کے وزیر اعظم رہیں گے ؟معروف ماہر علم نجوم نے بڑی پیش گوئی کردی ،2یا 5سال کے لئے نہیں بلکہ ۔۔۔

کورونا لاک ڈاؤن ، بھارت میں پھنسے 179 پاکستانی کل وطن واپس پہنچیں گے

وزیراعظم نے ہمیشہملک و قوم کے مفاد ات کو ترجیح دی ہے: ہمایوں اختر خان

لاہور (ہم صفیر نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ اپنے سیاسی مفادات پرملک و قوم کے مفاد ات کو ترجیح دی ہے،وزیر اعظم عمران خان نے مفادات کے ٹکراؤ سے متعلق فوری قانون بنانے کی ہدایت کی ہے جو حکومتی سطح پر شفافیت قائم کرنے میں مزید معاون ثابت ہوگا،عوام سے اپیل ہے کہ حکومت کی طرف سے بتائے گئے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عام انتخابات میں عوام کے سامنے پیش کئے گئے پارٹی منشور کے ایک ایک نقطے پر عمل پیرا ہیں اور اس کیلئے انہوں نے غیر معمولی فیصلے کئے ہیں جنہیں پوری قوم سراہا رہی ہے۔ اگرہم نے ملک کی بنیادوں کو مضبوط کرنا ہے اور دنیا کے مہذ ب معاشروں کی صف میں شامل ہونا ہے تو ہمیں کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا اور وزیر اعظم عمران خان اس جانب عملی طور پر پیشرفت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اداروں کو مضبوط کرنے کیلئے ان میں اصلاحات نا گزیر ہیں جس پر حکومت پہلے ہی کام کا آغاز کر چکی ہے جس سے ہمارے نظام کا ڈھانچہ مضبوط ہوگا اور کسی کوسیاسی طو رپر مداخلت کرنے کی جرات نہیں ہوگی۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حکومت نے مختلف شعبوں اور کمزور طبقات کی مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے، عوام اور کاروباری طبقے کوچاہیے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے طے کئے گئے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کویقینی بنائیں۔

Read Previous

چینی اسکینڈل کی رپورٹ میں عمران خان کو بچایا گیا ہے، خواجہ آصف

Read Next

پائلٹ نے خود فضا میں چکر کاٹنے کا فیصلہ کیا

%d bloggers like this: