• May 27, 2020

:تازہ ترین خبر

کورونا وائرس: ماسک کی کون سی قسم وائرس کو کتنا روک سکتی ہے؟

طیارہ حادثے کا ذمہ دار کون؟پیپلز پارٹی کے رہنما اورسابق وزیر داخلہ نے کھول کھول کر بیان کر دیا

امریکی ریاستوں میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایسے علاقے میں ترقیاتی کام کرانے کا اعلان کردیا کہ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے

پنجاب لاک ڈاؤن، مارکیٹوں کے اوقات کار تبدیل، پیٹرول پمپس 24 گھنٹے کھلے رہیں‌گے

عمران خان کتنے سال پاکستان کے وزیر اعظم رہیں گے ؟معروف ماہر علم نجوم نے بڑی پیش گوئی کردی ،2یا 5سال کے لئے نہیں بلکہ ۔۔۔

کورونا لاک ڈاؤن ، بھارت میں پھنسے 179 پاکستانی کل وطن واپس پہنچیں گے

آگ نےلاشوں کوبُری طرح مسخ کيا،ساڑھےتين گھنٹےتک شہداء کی لاشيں جائے وقوعہ پرپڑی رہيں جس کی وجہ سے شناخت کےعمل ميں وقت لگ رہاہے۔

سندھ حکومت نے دوبارہ لاک ڈاؤن لگانے کا عندیہ دے دیا

مالک مکان کے بیٹے کی 25 سالہ کرایہ دار لڑکی کے ساتھ ایسی درندگی کہ روح کانپ جائے،پولیس نے روایتی کھیل کھیلنا شروع کر دیا

بغض عمران نے اپوزیشن جماعتوں کو نفسیاتی بنا دیا،حلیم عادل شیخ

کراچی (ہم صفیر نیوز)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وپارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ وفاقی حکومت کے خلاف اپوزیشن اس وقت ایک سنگل آئٹم ایجنڈے پر کام کررہی ہے اور وہ یہ ہے کہ کسی نہ کسی طریقے سے عمران خان کی حکومت کو گرادیا جائے،بغض عمران نے اپوزیشن جماعتوں کو نفسیاتی بنارکھا ہے ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے کیے گئے اچھے کاموں کی تعریف کی جاتی مگر کچھ لوگ بغض عمران میں اس قدر آگے نکل چکے ہیں کہ ان کی واپسی بھی اب مشکل ہی دکھائی دیتی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے عادل ہاؤس سے جاری کردہ بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کواس شوگر رپورٹ میں شوگرانڈسٹریزکے مالکان کی چیرہ دستیاں نظر نہیں آتی اور نہ ہی ماضی میں جو مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے شوگرمافیاکو سبسٹڈی دی وہ دکھائی دیتی ہیں،ان کی نظریں صرف اس بات پر اٹکی ہوئی ہیں کہ 2019 میں پنجاب حکومت نے سبسٹڈی کیوں دی اور وفاقی حکومت نے چینی کو ایکسپورٹ کرنے کی اجازت کیوں دی۔انہوں نے کہاکہ یہ سب کام مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی پارسا حکومتوں کے دور حکومت میں بھی ہوئے ہیں لیکن ان کے دور میں جو کچھ ہوا وہ سب ٹھیک تھااور جو ہم کررہے ہیں وہ سب غلط ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے استعفیٰ مانگنے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں، قومی خزانے پر بڑے ڈاکے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے دور میں پڑے۔ملک کی عوام اب کسی بھی حال میں سیاسی لٹیرو ں کے دھوکے میں نہیں آئینگے،انہوں نے مزید کہاکہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی والے اپنے دور میں شوگر مافیا کی منت سماجت کیا کرتے تھے،ان لوگوں میں اپنے اقتدار کے دنوں میں اتنی ہمت ہی نہیں تھی کہ اس قسم کی کسی انکوائری کو کرنے کی جسارت کرتے جبکہ وزیراعظم عمران خان ایک ایماندار وزیراعظم ہیں انہوں نے تمام تر سیاسی خطرات کے باوجود ایک ایسا قدم اٹھایا ہے جس کے فوائد براہ راست عوام کوملینگے۔

Read Previous

وزیراعظم عمران خان کا طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم

Read Next

کراچی طیارہ حادثہ: متعدد مسافر معجزانہ طور پر محفوظ

%d bloggers like this: