• May 25, 2020

طیارہ حادثہ: نعشوں کی شناخت، نادرا کی ٹیم پہنچ گئی

کراچی: (ھم صفیر نیوز) طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کے لیے نادرا کی خصوصی ٹیم پہنچ گئی ہے۔ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 92 ہو گئی ہے۔

ہم صفیر نیوز کے مطابق اس کی تصدیق حکومت سندھ کے محکمہ صحت نے کی ہے۔

ذرائع  نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے  زیادہ تر افراد کی نعشوں کی شناخت میں دشواری کا سامنا ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پہ لگنے والی آگ اور وہاں موجود تپش کی وجہ سے میتوں کی شناخت میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نادرا کی خصوصی ٹیم جاں بحق افراد کے انگوٹھوں کی مدد سے ان کی شناخت کو ممکن بنانے کے عمل میں مدد دینے کے لیے پہنچی ہے۔

ہم صفیر نیوز کو اس سلسلے میں نادرا ترجمان نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تین افراد کے انگوٹھوں کے نشانات لیے گئے تو ان میں سے دو کی شناخت ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نادرا کی خصوصی ٹیم پوری کوشش کرے گی کہ نعشوں کی شناخت مکمل کرلی جائے لیکن اگر دشواری کا سامنا ہوا تو ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے میتوں کی شناخت کی جائے گی۔

اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی ٹیموں نے نعشوں سے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے سیمپلز لے لیے ہیں۔

جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے حادثے کے کچھ دیر بعد اسپتال میں ذرائع ابلاغ کو بتایا تھا کہ ڈی این اے سیمپلنگ کی جارہی ہے۔

Read Previous

Read Next

فواد چاند چاند کھیل رہے ہیں، عید کا فیصلہ علماء ہی کریں گے، وزیر مذہبی امور

%d bloggers like this: