• May 25, 2020

بلاول کی پارٹی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ دائر کرنے کی مذمت

کراچی ( ھم صفیر نیوز) بھٹو زرداری نے پارٹی رہنمائوں کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی مذمت کی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اب بلوچستان میں بھی سیاسی انتقامی کارروائیاں شروع ہوگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں کو گوادر میں لوڈشیڈنگ اور عوامی ایشوز اٹھانے کی سزا دی گئی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بلوچستان حکومت ہوش کے ناخن لے، وفاقی پارٹی کو نشانہ بناکر کیا حاصل کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جدوجہد کو روکنے والے کل کی طرح آج بھی ناکام ہوں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جھوٹا مقدمہ فوراً واپس لیا جائے اور انتقامی کارروائی میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے۔

Read Previous

عالمی بینک نے کووڈ-19 سے نمٹنے کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

Read Next

طیارہ حادثے کے 19مسافروں کی شناخت ہوچکی ہے، بقیہ کی شناخت ڈی این اے سے ہوگی’

%d bloggers like this: