• May 25, 2020

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں شوال کا چاند نظر آگیا

ریاض: (ھم صفیر نیوز) سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں شوال کا چاند نظرآگیا۔

سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب میںعیدالفطرکل بروزاتوارمنائی جائےگی۔

دریں اثناء امام جامع مسجد دلی نے اعلان کیا ہے کہ بھارت میں شوال کاچاندنظرنہیں آیا۔ بھارت میں عید الفطر 25 مئی بروز پیر ہوگی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی صدارت جاری ہے۔ اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کےاراکین کےعلاوہ زونل کمیٹی ممبران اورنیوی کےماہرین بھی شریک ہیں۔

ہم صفیر نیوز کے مطابق تکنیکی معاونت کیلئےمحکمہ موسمیات سپارکوکے اراکین بھی شریک ہیں۔ رویت ہلال کااعلان نمازمغرب کےبعد کیا جائے گا۔ رویت ہلال کا اعلان ملک بھرسےحاصل ہونےوالی شہادتوں کی روشنی میں کیا جائے گا۔

مفتی منیب الرحمان  کا کہنا ہے شوال کا چاند دیکھنے سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریزکیا جائے، شہادتیں موصول ہونےپراعلان ہوگا۔

چاند دیکھنے کے لیے زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقررہ مقامات پر منعقد ہوں گے جہاں سے چاند نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق شہادتیں دی جائیں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعوی کیا تھا کہ عید الفطر 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی 25مئی کو عید منانا چاہتی ہے۔ سائنس کے جدید دور میں رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ ایک پریس کانفرنس میں حقائق عوام کے سامنے لائیں گے اور یہ بھی بتائیں گے کہ رویت ہلال کمیٹی پیر کو عید کیوں کرناچاہتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس دفعہ کلینڈر کے مطابق عید 24 مئی کو ہوگی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ پوری دنیا میں 24 تاریخ کو عید ہوگی۔

خیال رہے کہ جب سے فواد چوہدری نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان سنبھالا ہے وہ رویت ہلال کمیٹی کے خلاف رہے ہیں۔

Read Previous

Read Next

جرمنی: مسجد میں جگہ کی قلت پر چرچ نے نمازیوں کیلئے گرجا گھر کے دروازے کھول دیے

%d bloggers like this: