• July 14, 2020

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایسے علاقے میں ترقیاتی کام کرانے کا اعلان کردیا کہ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے

لاہور(ھم صفیر نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بلوچستان کے پسماندہ ترین ضلع موسیٰ خیل کے لیے ریسکیو 1122 اسٹیشن، بینک آف پنجاب کی برانچ، مقامی کالج کے لیے بسیں اور بجلی کی فراہمی سمیت متعدد منصوبوں کا اعلان کردیا۔

عثمان بزدار پنجاب کی سرحد سے ملحقہ بلوچستان کے پسماندہ ترین ضلع موسیٰ خیل پہنچے جہاں قبائلی عمائدین اور دیگر شخصیات نے ان سے ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر عثمان بزدار نے پنجاب حکومت کی جانب سے موسیٰ خیل میں ریسکیو 1122اسٹیشن، بینک آف پنجاب کی برانچ اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)کا دفتر بھی قائم کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ موسیٰ خیل میں کالج کے لیے بسیں بھی فراہم کریں گے جب کہ تحصیل درگ میں بجلی کی فراہمی کے لیے رقم بھی جمع کروادی گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں بلوچستان کے عوام کے لیے خیر سگالی اور محبت کا پیغام لے کر آیا ہوں، بلوچستان میرا دوسرا گھر ہے جلد دوبارہ بھی دورہ کروں گا

Read Previous

پنجاب لاک ڈاؤن، مارکیٹوں کے اوقات کار تبدیل، پیٹرول پمپس 24 گھنٹے کھلے رہیں‌گے

Read Next

امریکی ریاستوں میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی

%d bloggers like this: