• August 14, 2020

صدف کنول نے آئٹم سانگ نہ کرنے کا اعلان کردیا


لاہور (ہم صفیر نیوز) ماڈل واداکارہ صدف کنول نے آئٹم سانگ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ شادی کے بعد ہر پراجیکٹ سوچ سمجھ کر کرنا چاہیں گی کیونکہ وہ اب ایک ایسی بڑی فیملی سے جڑ چکی ہیں جو ان کی پہلی ترجیح ہے۔ صدف کنول نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں کہا کہ زندگی کے اتار چڑھاؤ سے مقابلہ کرنا سیکھیں کیونکہ جس طرح بغیر بارش کے کچھ بھی نہیں پھلتا، اسی طرح زندگی کے اتار چڑھاؤ بھی انسان کو مضبوط کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں اس لیے ان مشکلات سے پریشان ہونے کی بجائے ان سے مقابلہ کرنا سیکھیں۔ماڈل واداکارہ نئی ٹیلی فلم ”نہ گھر کے نہ گھاٹ کے“ میں اپنے شوہر شہروز سبزواری کے ساتھ اداکاری کے جوپر دکھاتے نظر آئیں گی۔ ٹیلی فلم عید پر آن ایئر کی جائے گی۔

Read Previous

پریکٹس میچ ہماری ”بیک ٹو بزنس“ حکمت عملی کا دوسرا مرحلہ تھا، اظہر علی

Read Next

پاکستانی فلم کی کامیابی کے لیے آئٹم نمبرز کی ضرورت نہیں: ماہرہ خان

%d bloggers like this: