• August 14, 2020

عزت سے روزگار کمانے کا حق سب کو ہے: اقراء عزیز


لاہور (ہم صفیر نیوز) اداکارہ اقراء عزیز نے کہاکہ عزت سے روزگار کمانے کا حق سب کو ہے۔ اقراء عزیز نے سوشل میڈیا پر ”شیئر ٹو اویئر“ کا کیپشن دیتے ہوئے ایک باپردہ خاتون کی تصویر شیئر کی جو موٹر سائیکل پر سوار فوڈ پانڈا کی جانب سے آرڈر ڈیلیور کرتی ہے۔ اداکارہ نے لکھا کہ عزت سے روزگار کمانے کا حق سب کو ہے اور انہیں بھی ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ نے اس سے قبل ایک خاتون کی موٹر سائیکل چلاتے ہوئے تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ اس عورت نے گھریلو جھگڑوں کے باعث اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی ہے، یہ عورت دو بچیوں کی ماں ہے جو اپنی بیٹیوں کے مستقبل کے لیے پیسے جمع کررہی ہے۔ اداکارہ نے مزید لکھا تھا کہ ان تمام مشکلات و پریشانیوں کے باوجود اس کے چہرے پر مسکراہٹ ہے۔ اقرا عزیز نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’بھیک نہیں مانگوں گی، ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی، عزت سے محنت سے اپنی بیٹیوں کو پالوں گی۔

Read Previous

پاکستانی فلم کی کامیابی کے لیے آئٹم نمبرز کی ضرورت نہیں: ماہرہ خان

Read Next

اداکار بریڈ پٹ، فلم”بلٹ ٹرین“میں کام کریں گے

%d bloggers like this: