• August 14, 2020

اداکار بریڈ پٹ، فلم”بلٹ ٹرین“میں کام کریں گے


لاس اینجلس (ہم صفیر نیوز) ہالی وڈ سٹار بریڈ پٹ، سونی پکچرز کی ایکشن فلم”بلٹ ٹرین“میں کام کریں گے۔فلم بلٹ ٹرین کے ہدایتکار ڈیوڈ لیش ہیں جنہوں نے ”ڈیڈ پول ٹو“ اور”ہابس اینڈ شا“ جیسی بلاک بسٹر فلمیں بنائی ہیں۔فلم کا سکرپٹ جاپانی ناول ”ماریا بیٹل“سے ماخوذ ہے جس کی کہانی ٹوکیو سے ماروئیکا جانے والی بلٹ ٹرین میں ہونے والے پانچ قتل کے بارے میں ہے۔مذکورہ ناول بھی انگریزی زبان میں آئندہ سال شائع ہو گا۔بریڈ پٹ نے فلم میں کام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کو بہت سی فلموں میں کام کی پیشکش تھی لیکن انہوں نے اس ایک فلم میں کام کرنے کی حامی بھری ہے۔

Read Previous

عزت سے روزگار کمانے کا حق سب کو ہے: اقراء عزیز

Read Next

 کورونا اور پولیو پر مکمل کنٹرول کرنے لئے باہمی حکمت عملی بنا کر کام شروع کیا جائے:احمد علی قریشی

%d bloggers like this: