• February 24, 2020

سجاول میں ڈینگی کا ایک اور کیس سامنے آگیا

سجاول(ہم صفیر نیوز) سجاول میں ڈینگی کا ایک اور کیس سامنے آگیاہے، رپورٹ کے مطابق سجاول کے رہائشی نوجوان زبیراحمد کو کراچی ہولی فیملی میں ٹیسٹ کرانے پر ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے جس کا علاج جاری ہے، جبکہ ڈیڑہ ماہ قبل سجاول میں سوئی گیس انجنئربابو عبدالغفور کا ڈینگی کی وجہ سے انتقال ہوچکاہے،اسے بھی ڈیڑہ سال قبل کراچی آغاخان سے ٹیسٹ کرانے پر ڈینگی کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد ڈینگی کنٹرول کی جانب سے گھرمیں اسپرے وغیرہ بھی کرایاگیاتھا، تاہم ایک سال سے زائد عرصے سے علاقے میں نہ تو ڈینگی کے علاج کی سہولت ہے اور نہ ہی ٹیسٹ کا انتظام ہے، ذرائع کے مطابق ڈی ایچ او سجاول کو ملنے والی ڈینگی کی مفت کٹس بھی مریضوں کے ٹیسٹ کے لئے کہیں دستیاب نہیں ہے، اسپتالوں میں ڈینگی کے وارڈ اور خصوصی انتظامات نہیں کئے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق علاقے میں ڈینگی کی نجی ڈاکٹران تشخیص کررہے ہیں تاہم اس علاقے میں لیبارٹری اور ڈینگی کٹس کی عدم دستیابی کی وجہ سے ان کی باقائدہ تصدیق نہیں کی جارہی ہے تاہم علاقہ میں بخاراور اعضاء گل جانے کی وجہ سے بہت زیادہ اموات رپورٹ ہورہی ہیں اور شبہ ہے کہ یہ تمام اموات ڈینگی سے ہوئی ہیں، ڈینگی کے مخصوص مچھروں کو سجاول میں عام پایاجاتاہے لیکن ڈینگی ٹیسٹ کا انتظام کہیں نہیں ہے، شہریوں کا کہناہے کہ اسپرے کے لئے باربار منتیں کرنے کے باوجود اسپرے نہیں کیاجارہاہے، اور ڈی ایچ او آفس میں اسپرے مشینیں زنگ آلود ہورہی ہیں، ادویات غائب ہیں، جبکہ ڈی ایچ او کی تین سال سے تعیناتی نہ ہونے سے اوپی ایس افسران کی وجہ سے بدانتظامی ہے اور محکمہ صحت مکمل طورپر مفلوج ہے،شہریوں نے فوری طورپر علاقے میں اسپرے کرانے اور ڈینگی ملیریاٹیسٹ کٹس کی فراہمی اورعلاج کی سہولت کے لئے اپیل کی ہے۔

Read Previous

کراچی میں ڈینگی وائرس سے دو ماہ کا معصوم بچہ جاں بحق ہو گیا

Read Next

اسلام آباد، تھانہ شمس کالونی پولیس کی کارروائی، ڈکیتی کے مقدمات میں اشتہاری مجرم محمد کلیم سکنہ ٹالی موہری گرفتار

One Comment

Leave a Reply

%d bloggers like this: