• May 25, 2020

جامشورو اسپورٹس گالا میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری

کوٹری:محکمہ اسپورٹس سندھ کے تعاون سے پرائم اسپورٹس کلب کے زیر اہتمام جامشورو اسپورٹس گالا میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں-12 روز سے جاری مقابلوں میں کرکٹ فٹبال شوٹنگ ڈوڑ اور ٹیبل ٹینس سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلوں میں رضوان اسپورٹس کرکٹ کلب نے المہران کرکٹ کلب کو 2وکٹ سے شکست دی -شایان کرکٹ کلب کو اعوان اسپورٹس نے 15رنز سے شکست دیکر مقابلہ جیت لیا ۔ذکریا کرکٹ اکیڈمی کو لٹل اسٹار کرکٹ اکیڈمی نے بآسانی شکست دیکر اگلے مرحلے کےلیے کولیفائی کرلیا ہے جبکہ ینگ کرکٹ کلب نے رائیڈرکرکٹ کلب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دیکر مقابلہ جیت لیا ۔فٹبال کے میچ میں YBSCفٹبال کلب اور نیومارڈن کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا ۔پلانٹی اسٹورک گول کے ذریعے نیو ماڈرن نے مقابلہ جیت لیا ۔شہداد پور فٹبال کلب اور نوابشاہ فٹبال کلب کے درمیان میچ نوابشاہ نے 2گول سے جیتا ۔جامشورو فٹبال کلب نے احسان فٹبال کلب کو 1گول سے شکست دی ۔100میٹر ریس اور 200میٹر ریس کے مقابلوں میں عالم زیب ،اسداللہ ،ذیشان،عمران سرفہرست رہے ہیں-

Read Previous

ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم کو یوسی ایم اوز کی کارکردگی پر توجہ دینا ہوگی، رانا عدیل

Read Next

کراچی میں امریکی حملے کے بعد قونصل خانوں کی سیکورٹی سخت

%d bloggers like this: