• July 16, 2020

خالد آرائیں کا جرمنی کا تنظیمی دورہ،برادری کی اہم شخصیات سے ملا قا تیں

برلن(ہم صفیر انٹرنیشنل نیوز) مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستا ن کے چئیرمین پاکستانی اعلیٰ شخصیت خالد آرائیں تنظیمی دورے پر جرمنی پہنچ گئے جہاں انہوں نے آرائیں برادری کی اہم شخصیات سے مرکزی آرائیاں انٹرنیشنل جرمنی کی تنظیم سازی کے حوالے سے اہم اجلاس کئے۔جرمنی میں مقیم آرائیں برادی کے متحرک رہنما ء جمیل آرائیں پانی پتی نے خالد آرائیں کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں آرائیں برادری کی اہم شخصیات نے شرکت کی اور جرمنی میں مقیم برادری کے وسیع تر مفادات میں مل جل کر اتفاق رائے کے ساتھ کام کر نے پر زور دیا۔خالد آرائیں مختصر دورہ جرمنی کے اختتام پر برتانیہ کے مختصر دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ آرائیں برادری کی اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے

Read Previous

شکارپور: درختوں کی کٹائی کے معاملے پر مسلح افراد اور گاؤں والے آپس میں دست و گریباں

Read Next

شوبز ”میٹھا زہر“ ہے، زارا اکبر

%d bloggers like this: