• February 24, 2020

سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

کراچی (ہم صفیر نیوز)گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 2ہزار روپے سے3ہزار روپے تک کی کمی ریکارڈ کی گئی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا16ڈالر سستا ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 3100روپے اور دس گرا م سونے کی قیمت میں 2657روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ دن عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا11ڈالر مہنگا ہو کر1562ڈالر کا ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا اور ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا800روپے مہنگا ہو کر90300روپے اور دس گرام سونا686روپے مہنگا ہو کر77418روپے کا ہو گیا۔

Read Previous

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

Read Next

روئی کے بھاؤ میں مجموعی طورپر اضافے کا رجحان

%d bloggers like this: