• February 24, 2020

حریم شاہ کی مفتی عبدالقوی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور(این این آئی)حکومتی اور سیاسی شخصیات کے بعد ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی مفتی عبدالقوی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ کالے رنگ کا لباس پہنی ہوئی ہیں جبکہ مفتی عبدالقوی بادامی رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کے درمیان ملاقات اسلام آباد میں ہوئی تھی، حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کے ساتھ سیلفی لینے کی درخواست کی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔سوشل میڈیا صارف افتخار علی نے قندیل بلوچ کے ساتھ مفتی عبدالقوی کی تصویر لگاکر کہا کہ مفتی صاحب کافی نیک دل ہیں، خواتین کو سیلفی لینے کی اجازت فوری دے دیتے ہیں۔

Read Previous

بدین پولیس کی مختلف کاروائیاں جاری

Read Next

تاجر کی کراچی سے بوری بند لاش برآمد

%d bloggers like this: