• April 1, 2020

جیکب آباد: کھیل کے میدان بھی سیاست کی بھینٹ چڑھ گئے

جیکب آباد (ہم صفیر نیوز)جیکب آباد میں کھیل کے میدان بھی سیاست کی بھینٹ چڑھ گئے،شہید ذوالفقا ر علی بھٹو اسپورٹس کمپلیکس میں کھلاڑیوں کے داخلہ پر پابند ی،گراؤنڈ من پسندوں کے حوالے کیا گیا ہے ڈی ایف اے کو سندھ بلوچستان ٹورنامنٹ کرانے نہیں دیا گیا صدر نذر محمد بروہی،مسعود پیر زادہ اور دیگر کا احتجاج تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں کھیل کے میدان بھی سیاست کی نذر ہو گئی ہیں اسپیشل فورس گراؤنڈ پر قائم شہید ذوالفقا رعلی اسپورٹیس کمپلیکس کے فٹبال گراؤنڈ میں ڈسٹرکٹ فٹبال ایسو سی ایشن جیکب آباد کو سندھ بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ کرانے کی اجازت نہیں دی گئی جس پر کھلاڑیوں نے سخت احتجا ج کیا ہے ڈی ایف ایے جیکب آباد کے صدر نذر محمد بروہی،مسعود پیرزادہ اور یگر نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ شہید ذوالفقا ر علی بھٹو اسپورٹس کمپلیکس کا گراؤنڈ من پسند مخصو ص افراد کے حوالے کیا گیا ہے جہاں کھلاڑیوں کو جانے کی بھی اجازت نہیں البتہ سیلفی کے لئے لوگوں کو پیسے لیکر داخل ہونے دیا جارہا ہے کروڑون روپے خرچ کرکے بنائے گئے اس جدید گراؤنڈ میں ڈی ایف اے کو سنھد بلوچستان ٹورنامنٹ کے انعقاد کرنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی ضلع انتظامیہ جانبداری کا مظاہرہ کررہی ہے ڈی ایف اے میں چالیس ٹیمیں رجسٹر ہیں قوائد اور ضوابط کی خلاف ورزی پر جن دو ٹیموں کو نکالا تھا ان کے سپر د کیا گیا ہے گراؤنڈ جو سراسر زیادتی ہے اس لئے سندھ بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ قصبہ حاجی لکھمیر بروہی کے گراؤنڈ میں منعقد کیا گیا ہے ٹورنامنٹ میں سندھ بلوچستان کی 60سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں گراؤنڈ پر قبضے کرکے نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں میں حصی لینے کے مواقعوں سے ایک سازش کے تحت محروم کیا جا رہا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں وزیر اعلی سندھ،وزیر کھیل،ایم این اے او ر ایم پی اے اسکا نوٹیس لیں بصورت دیگر کھلاڑی سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

Read Previous

کاریگر میلے سے ہنر مند خواتین کا ہنر مزید اجاگر ہوگا، شہلا رضا

Read Next

پاکستانی ایجنسیوں نے دشمن کی چال کو ناکام بنا دیا

%d bloggers like this: