• May 27, 2020

سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو بی آر ٹی کی تحقیقات سے روک دیا

اسلام آباد (ہم صفیرنیوز)سپریم کورٹ نے بی آر ٹی تحقیقات رکوانے کیلئے کے پی حکومت کی اپیل پر سماعت کے دوران بی آر ٹی منصوبے کی مجموعی لاگت اور تکمیل کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ایف آئی اے کو بی آر ٹی منصوبہ کی تحقیقات سے روک دیا۔کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت عدالت نے سوال اٹھایا کہ بی آر ٹی منصوبے کی ابتدائی لاگت کتنی تھی؟منصوبے کی تکمیل کی ابتدائی تاریخ کیا تھی آگاہ کیا جائے،یہ بھی بتایا جائے کہ بی آر ٹی منصوبہ کب پایہ تکمیل تک پہنچے گا؟کیا بی آر ٹی منصوبہ مکمل ہونے کی کوئی تاریخ ہے بھی یا نہیں؟ عدالت نے اس موقع پر کے پی گورنمنٹ اور پی ڈی اے کی طرف سے منصوبہ کی تحقیقات سے ایف آئی اے کو روکنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو منصوبے کی تحقیقات سے روک دیا ہے۔

Read Previous

الیکشن کمیشن، نا اہلی کی درخواست پر فردوس عاشق اعوان سے جواب طلب

Read Next

چین اور پاکستان کے درمیان فضائی آپریشن بحال

%d bloggers like this: