• February 24, 2020

پاکستان میں کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا

اسلام آباد(ہم صفیر نیوز)چین سے واپس آنے والے پاکستانی طالب علم میں کرونا وائرس کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔سندھ کے شہر خیرپور کا رہائشی شاہ زیب علی راہوجو ہفتے کے روز چین سے قطر کے راستے کراچی پہنچا ہے جہاں ایئرپورٹ پر اسے کلیئر کردیا گیا تاہم اس کی طبیعت بگڑگئی ہے اور کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہورہی ہیں۔ سول اسپتال پیر جو گوٹھ کے ڈاکٹرز اور عملہ شاہزیب میں وائرس کا شبہ ظاہر ہونے کے بعد علاج سے انکار کرتے ہوئے وارڈ چھوڑ کر چلے گئے۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اس مرض کا نہ علاج ہے اور نہ ہی ٹیسٹنگ کٹس ہیں۔سندھ میں علاج نہ ہونے پرشاہزیب نے اسلام آباد جانے کی کوشش کی تاہم ملتان ٹول پلازہ پر پولیس کی بھاری نفری نے شاہزیب کو روکتے ہوئے واپس سندھ بھیج دیا ہے۔ شاہ زیب کو خیرپور کے علاقے گمبٹ کے اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں اس کی طبیعت بدستور خراب ہے۔شاہزیب پچھلے پانچ ماہ سے چین کی یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھا اور چین سے اسکریننگ کلیئر ہونے کے بعد قطر ایئرپورٹ پر اس کی طبیعت خراب ہوئی۔ شاہزیب اور اس کے بھائی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

Read Previous

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سیمسٹر بہار 2020 کے داخلاؤں کا آغاز

Read Next

کینیا: اسکول میں بھگدڑ مچنے سے 14 بچے ہلاک ،متعدد زخمی

%d bloggers like this: