• July 13, 2020

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو کرپشن کر نے کی چھوٹ مل گئی

سکھر(رپورٹ: مختیار شامی)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو کرپشن کر نے کی چھوٹ مل گئی،ریجنل ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سکھر ریجن نوید عاصم کے انٹی کرپشن سکھر سرکل سے گہرے تعلقات کے باعث محکمہ میں موجود افسران بلا خوف رشوت خوری اور غیر قا نو نی بلند عمارتوں کی پر میشن دینے لگے،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سکھر ریجن ما ہا نہ لاکھوں روپے رشوت وصول کر نے لگا جبکہ ریجنل ڈائریکٹر نوید عاصم کا انٹی کرپشن سکھر سرکل کو ما ہا نہ بھتہ دئیے جانے کا انکشاف۔تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سکھر ریجن میں کرپشن اپنے عروج پر ہے، شہر میں بلند عمارتوں کی غیر قانونی پر میشن دے کر روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کی رشوت کا بازار گر م کر رکھا ہے۔ذرائع کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نوید عاصم انٹی کرپشن کو ماہا نہ بھتہ دیتے ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت 11نومبر 2019کو انٹی کرپشن سندھ سکھر سر کل کا مجسٹریٹ کے ہمراہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سکھر کے دفتر پر چھاپہ مار کر ریکارد ضبط کیا تھا۔ مجسٹریٹ نے موقع پر ہدایت دی تھی کہ محکمہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے راشی افسران کے خلاف (FIR)درج کی جا ئے۔ مجسٹریٹ کی جانب سے راشی افسران کے خلاف (FIR)درج کئے جانے کی ہدایات کے باوجود انٹی کرپشن سکھر سر کل کی جانب سے اب تک سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے راشی افسران کے خلاف (FIR)درج نہ کی جا سکی۔ با خبر ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کی محکمہ انٹی کرپشن سکھر سرکل کے (CO)کے ساتھ گہرے تعلقا ت کے باعث محکمہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں موجود افسران نے بلا کسی خوف کے رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے اور ماہا نہ لاکھوں روپے رشوت اور بھتہ دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سکھر ریجن صو بائی حکو مت کے لئے سو نے کی کان سے کم نہیں۔شہریوں کا چیف جسٹس سندھ،چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور محکمہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی و انٹی کرپشن کے بالا افسران سے مطالبہ ہے کہ سکھر میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے کرپشن کا نوٹس لیتے ہوئے کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Read Previous

صوبائی حکومت کا حق ہے وہ کسی بھی افسر کو تبدیل کردے: سعید غنی

Read Next

کراچی سے چھینی گئی کار موٹر وے پولیس بیٹ کرم آباد نے برآمد کرلی

%d bloggers like this: