• July 13, 2020

جمہوریت وتبدیلی کے نعرے دھوکہ کے سواکچھ بھی نہیں، حسین محنتی

کراچی(ہم صفیر نیوز)جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمدحسین محنتی نے کہاہے کہ جمہوریت وتبدیلی کے نعرے دھوکہ کے سواکچھ بھی نہیں ہے،اصل تبدیلی،دنیا وآخرت کی کامیابی اورتمام مسائل کا حل قرآن وسنت پرعمل کرنے میں مضمر ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ٹھٹہ کے قریب سونڈا میں جماعت اسلامی ضلع ٹھٹھ کے سابق امیرمحمد اسماعیل گندرو کی اہلیہ کی وفات پرلواحقین سے تعزیت کے بعد بات چیت کے دوران کیا۔صوبائی نائب امیر عبدالغفارعمر،اطلاعات سیکرٹری مجاہدچنا،جبکہ مرحومہ کے بیٹے ڈاڈا آدم گندرو،پوتے عبداللہ گندرواورداماد الطاف احمد ملاح سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آٹا بحران اور کمر توڑ مہنگائی اللہ کا عذاب ہے،سودی نظام معیشت چور بازاری اور اللہ سے بغاوت پرمبنی شیطانی نظام کی وجہ سے بے برکتی اوراللہ ہم سے ناراض ہوگیا ہے.تبدیلی کے دعویدار حکمران قوم پرعذاب بن گئے۔اس لیے نجات کا واحد راستہ توبہ استغفار اورشریعت کا نفاذ ہے۔ہرجانے والا فرد پیچھے رہ جانے والوں کو پیغام دے جاتا ہے کہ ہرانسان کو موت کا مزہ چکھنا ہے اورآخرت کی کیا تیاری کی ہے۔جماعت اسلامی ایک دینی اور انقلابی جماعت ہے جو لوگوں کی دنیا کے ساتھ آخرت بنانے کا بھی فریضہ سرانجام دیتی ہے۔

Read Previous

کراچی:مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش

Read Next

وفا قی کا بینہ آئی جی سندھ کے تبا دلے کو متنا زعہ بنا رہی ہے، ناصر شاہ

%d bloggers like this: