• April 1, 2020

سکھر:موٹر وے پولیس کا کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی

سکھر(ہم صفیر نیوز) آئی جی موٹر وے اے ڈی خواجہ اور ایڈیشنل آئی جی موٹر وے ساؤتھ ریجن آفتاب احمد پٹھان کی خصوصی ہدایت پر ساؤتھ ریجن میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں مختلف پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے، اس سلسلے میں ایس ایس پی موٹر وے سکھر غلام سرور بھیو کی زیر نگرانی ایور شائن کالج رانی پور میں اس حوالے سے کالج کے طلبہ و طالبات نے مختلف قومی اور کشمیری نغمے پیش کرنے سمیت انسانی ہاتھ سے زنجیر بناکر کشمیری بھائیوں سے یکجتہی کا بھرپور اظہار کیا اور بھارت کی ہٹ دھرمی کے خلاف فلک شگاف نعریبازی کرتے ہوئے دنیا کو یہ بتایا گیا کہ پاکستانی عوام اور فورسز مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے کشمیری بھائیوں کی سیاسی اوربین الاقوامی سطح پر بھرپور حمایت کرتی ہے اور انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، مقبوضہ وادی میں 180 دن سے زائد کرفیو کی وجہ سے کشمیری بھائیوں اور بہنوں پر ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف بھرپور آواز بلند کی گئی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی موٹر وے شوکت بھٹی، ایڈمن آفیسر رشید احمد سہتو، ایڈمن آپریشن یاسین جکھرانی اور کالج کے پرنسپل عبدالحکیم چنہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت اور بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و ستم پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، اس کے علاوہ ایور شائن کالج سے لے کر کنب چوک نیشنل ہائی وے تک کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے واک کا انعقادکیا گیا جس میں موٹر وے پولیس کے ساتھ کالج انتظامیہ، طلبہ و طالبات اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی اور کشمیریوں پر ہونیو الے ظلم و ستم پر بھارت کے خلاف بھرپور نعریبازی کی گئی۔

Read Previous

روہڑی کا ناز گراؤنڈ گندے پانی کے چوہڑوں میں تبدیلی

Read Next

صوبائی حکومت کا حق ہے وہ کسی بھی افسر کو تبدیل کردے: سعید غنی

%d bloggers like this: