• April 1, 2020

صوبائی حکومت کا حق ہے وہ کسی بھی افسر کو تبدیل کردے: سعید غنی

کراچی (ہم صفیر نیوز) صوبائی حکومت کا حق ہے وہ کسی بھی افسر کو تبدیل کردے مگر یہاں اگر امن وامان کی صورتحال خراب ہوتو اس کا ذمہ دار صوبائی حکومت کو ٹھہرایاجاتا ہے مگر صوبائی حکومت اپنی مرضی سے افسر تبدیل نہیں کرسکتی،ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعلیم و محنت سعید غنی نے منظر اکبر ہال میں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے تعاون سے زمر شاہد خواجہ خلیل کی Miniature & Oil Painting Exhibition کے افتتاح کے موقع پر کہی۔انہوں نے کہاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بے نظیر کی تصویر نکالنے سے وہ عوام کے دلوں سے نہیں نکل جائیں گی،کوئٹہ کی مصورہ کا کام قابل ستائش ہے، مجھے پتہ چلا کہ کوئٹہ سے فنکارہ کا کام آیا ہے تو میں خود کوآنے سے روک نہ سکا، مجھے اندازہ نہیں تھا کہ اتنا بہترین کام ہوگا، یہ اپنے فن کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، انہوں نے پینٹنگ کے ذریعے پاکستان اور خاص کر بلوچستان مثبت امیج دکھایا، ہمیں ایسے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے پلیٹ فارم دینے کی ضرورت ہے۔صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہاکہ بلوچستان کی ہونہار فنکارہ نے بہت محنت سے مصوری کی ہے عوام کو پتہ ہونا چاہیے کہ بلوچستان میں بھی ایسے فنکار موجود ہیں، سعید غنی کو وزیرتعلیم کا قلمدان ملنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس موقع پر مصورہ زمر نے کہاکہ مجھے بہت خوشی ہے کہ آرٹس کونسل کراچی نے میرے کام کو پذیرائی دی، میری خواہش ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کروں۔ اس موقع پر فن کے قدر دانوں کی بڑی تعداد نے نمائش میں شرکت کی اور اُبھرتی ہوئی مصورہ کے خوبصورت فن پاروں کوبے حد سراہا۔پینٹنگ کی نمائش 6فروری تک جاری رہے گی۔

Read Previous

سکھر:موٹر وے پولیس کا کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی

Read Next

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو کرپشن کر نے کی چھوٹ مل گئی

%d bloggers like this: