• July 13, 2020

کراچی سے چھینی گئی کار موٹر وے پولیس بیٹ کرم آباد نے برآمد کرلی

سکھر(ہم صفیرنیوز) کراچی سے چھینی گئی کار موٹر وے پولیس بیٹ کرم آباد نے برآمد کرلی۔دو ملزمان گرفتار،ضلع پولیس کے حوالے تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس سیکٹر سکھر بیٹ کرم آباد کے ڈی ایس پی خالد نواز شیخ ہمراہ ایڈمن آفیسر انسپیکٹرانورسعید اپنی معمول کی بیٹ پیٹرولنگ پر مامور تھے کہ پولیس اسٹیشن شاہ حسین خیرپور کے ایس ایچ او امتیاز کھاوڑ نے اطلاع دی کہ خفیہ اطلاع کے مطابق ایک جاپانی کار نمبر BMM-313 برنگ سفیدکراچی سے چھینی گئی ہے کہ جو اس وقت خیرپور کراس ہے اسے روکیں گے۔ جس پر ڈی ایس پی موٹروے اور ایڈمن آفیسر نے ٹائیگر ون کے افسران سب انسپکٹر عرفان کھوکھر اور apo عبدالقیوم کے ہمراہ ضلع پولیس کے ساتھ ملکر لوکیشن450 کلومیٹر براستہ سکھر کی طرف ناکہ بندی کرکے اپنی حکمت عملی سے مذکورہ کراچی سے چوری شدہ کار جس میں دو ملزمان سوار تھے ڈرائیور بنام راجہ شیرعلی سکنہ کراچی ایسٹ،دوسرا صفیان سکنہ کراچی کو گرفتار کیا اور مزید تفتیش کے لیے شاہ حسین پولیس اسٹیشن خیرپور کے حوالے کیا۔افسران کی مذکورہ کاروائی پر سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی غلام سرور بھیو اور ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ ریجن آفتاب احمد پٹھان نے مذکورہ افسران کو شاباشی دی۔

Read Previous

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو کرپشن کر نے کی چھوٹ مل گئی

Read Next

میرے کشمیری بھائیوں میرا ایمان ہے کشمیر آزاد ہوگا، عمران خان

%d bloggers like this: