• May 27, 2020

میرے کشمیری بھائیوں میرا ایمان ہے کشمیر آزاد ہوگا، عمران خان

مظفرآباد (ہم صفیر نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیر یو ں سے کہتا ہو ں کہ کبھی ما یو س نہ ہو ں مودی کے اقدام کے نتیجے میں میرا ایمان ہے کہ کشمیر اب آزاد ہوگا،مودی نے 5 اگست کو سنگین غلطی کی جس سے وہ پیچھے نہیں ہٹ سکتا، مسئلہ کشمیر اٹھا نے کیلئے ہر فورم پر گیا 3بار صدر ٹرمپ کو یہ مسئلہ سمجھا یا مغرب کو آر ایس ایس کے فلسفے سے آگاہ کیا بھا رت میں مسلمانو ں کو ہی نہیں عسائیو ں کو بھی خطرہ ہے، میری کسی سے ذاتی لڑائی نہیں گھر میں چوری کر نے والے سے دوستی کیسے کر وں جس نے ملک لو ٹا اس سے مفاہمت کر نے کا نہ کہیں۔ آزاد جمو ں کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا نے کہا کہ صرف اقتدار کی خاطر جمہوریت پسند نہیں بنا بلکہ جمہوریت پسند آدمی ہوں،بری سے بری جمہو ریت بھی آمریت سے بہتر ہے قومی ہم آہنگی اور مفاہمت کی بات سے متفق ہو ں، ملک میں جمہوریت جتنی مضبوط ہوگی وہاں ترقی بھی اتنی زیادہ ہوگی، مغرب اس لیے آگے بڑھا کیوں کہ ان کے پاس جمہوریت آئی اور ہمارے پاس بادشاہت آئی، خوشحال ملکوں کے پاس کلین حکومت ہے، کرپشن نہیں ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر کے بیان کے ردعمل میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر آپ دنیا کے سب سے خوشحال ملک دیکھیں اور سب سے غریب ملک دیکھیں تو آپ کو محسوس ہوگا کہ خوشحالی کی وجہ شفافیت ہے جبکہ دیگر ملک کرپشن کی وجہ سے غریب ہیں،میری کسی سے ذاتی لڑائی نہیں لیکن گھر میں چوری کرنے والوں سے دوستی نہیں کرسکتا، جنہوں نے ملک لوٹا، ان سے مفاہمت کرنے کا نہ کہیں، امریکا میں کرپشن کرنے والوں کو 30،30 سال جیل میں ڈالا گیا، چین میں بھی ساڑھے 4سو وزراء اور اہم شخصیا ت کو جیل میں ڈالا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں سے کہتا ہوں کہ مایوس نہ ہوں،اللہ تعالیٰ انسان اور قومو ں کو مشکل حالات سے آزما تا ہے اللہ صبر کر نے والو ں کو دوست رکھتا ہے، عمران خان نے کہا کہ اگر مودی یہ قدم نہ اٹھاتا تو دنیا کو ہم کچھ نہیں کہہ سکتے تھے جتنا بھارت میں کشمیریوں پر ظلم ہورہا تھا، کشمیریوں پر پیلیٹ گنز استعمال ہورہی تھیں ہر دوسرے دن کشمیریوں کی شہادت ہورہی تھی لیکن دنیا کو کوئی فکر نہیں تھی کوئی نہیں سن رہا تھا۔ جب یہ ظلم ہورہا تھا ہماری کون سی حکومت نے کس فورم پر یہ معاملہ اٹھایا تھا لیکن 5 اگست کو بھارت نے خوفناک غلطی کی جس سے اب وہ پیچھے نہیں ہٹ سکتا،مودی نے انتخابات میں پاکستان مخالف جذبات کو ابھارا اور آر ایس ایس کا فلسفہ دنیا کے سامنے رکھا مودی نے بدحواسی میں کہا میں 11 دن میں پاکستان فتح کرسکتا ہوں حالانکہ دونوں ممالک کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں اور ایسے میں کوئی نارمل انسان ایسی بات نہیں کرسکتا، مودی صرف اپنے ہندو برادری کو خوش کرنے کے لیے ایسے بیانات دے رہا ہے جب کہ ان کے آرمی چیف نے بھی بیان دیا کہ پارلیمں ٹ کے ایک اشارے پر ہم آزاد کشمیر فتح کرلیں گے، گھبرائے ہوئے لوگ ایسے بیانات دیتے ہیں اور وہ اس وقت گھبرائے ہوئے ہی ہیں کیوں کہ وہ پھنس چکے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ آر ایس ایس بھارت میں مسلمانوں پر مظالم ڈھارہے ہیں، اور اب بھارت میں صرف مسلمان نہیں بلکہ دیگر اقلیتوں کو بھی خطرات لاحق ہیں اور بھارت اندرونی حالات سے توجہ ہٹانے کے لیے پلوامہ جیسے حملے کا ڈرامہ رچاسکتا ہے اور وہ فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں پاکستان پر یہ الزام لگائیں گے کہ دہشت گردی پاکستان سے آرہی ہے اور اس آڑ میں کشمیر میں مزید مظالم کریں گے۔انہو ں نے مزید کہا کہ سب کی مشاورت سے کشمیر کاز کو اگلے مرحلے میں لے جا ئیں گے سب کی مشاورت سے کمیٹی بنا ئی جا ئے گی جو آزاد کشمیر کے ایشو کو دینا کے سامنے لا نے میں پیش پیش ہو گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پہلی بار یو رپی یو نین کے 6سوارکا ن نے کشمیر پر قرار داد منظور کی مختلف ملکو ں میں کشمیر یو ں سے یکجہتی کے لئے مظاہروں پر سمندرپار پاکستانی مبارکباد کے مستحق ہیں جنہو ں نے کشمیر کے مسلے کو دنیا میں اجا گر کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔ (درانی)

Read Previous

کراچی سے چھینی گئی کار موٹر وے پولیس بیٹ کرم آباد نے برآمد کرلی

Read Next

امریکی صدر رواں ماہ بھارت جائیں گے

%d bloggers like this: