• May 27, 2020

پاک فضائیہ کے سربراہ کی سری لنکن وزیر دفاع اور نیول چیف سے ملاقات

اسلام آباد(ہم صفیر نیوز)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے سری لنکن وزیر مملکت برائے دفاع چمل راجاپاکسا سے ملاقات کی۔ ائیر چیف نے سری لنکا کو دفاع سے متعلقہ شعبوں میں ہر ممکن مدد اور تعاون کی پیش کش کی۔ دونوں معزز شخصیات نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔بعد ازاں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے سری لنکن نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ائیر چیف نے کمانڈرسری لنکن نیوی وائس ایڈمرل پیال ڈی سلوا سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ قبل ازیں سری لنکن نیول ہید کوارٹرز پہنچنے پرسری لنکن نیوی کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Read Previous

چونیاں کا رہائشی ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق

Read Next

مہنگائی کے باعث گزشتہ دو سال کے دوران پاکستان میں سونے کی خریداری 30 فیصد تک کم

%d bloggers like this: