• February 24, 2020

کراچی:5افراد نزلے زکام کے باعث زندگی کی بازی ہارگئے

کراچی (ہم صفیر نیوز)کراچی میں رواں سال 5 افراد نزلے زکام کے باعث زندگی کی بازی ہارگئے۔ ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی میں جنوری سے اب تک 129 سے زائد افراد انفلوائنزا کا شکار ہوئے ہیں، متاثرہ افراد میں 71 خواتین اور 58 مرد شامل ہیں۔ جبکہ نزلے زکام کے باعث 5 افرادجان کی بازی ہارچکے ہیں محکمہ صحت کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق کراچی کے مختلف علاقوں سے ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، چھینکتے اور کھانستے وقت منہ کو ٹشو یا کپڑے سے کور کریں اور کھانا کھانے سے قبل ہاتھ کو اچھی طرح سے صاف کریں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بلا ضرورت بھیڑ والی جگہ پر جانے سے بھی گریز کیا جائے۔

Read Previous

یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں منعقدہ ٹیبل ٹینس چمپئن اختتام پذیر ہوگئی

Read Next

خیبر پختونخوا سیڈز ایسو سی ایشن کا اجلاس

%d bloggers like this: